کرکٹ

عالمی کرکٹ کو واپس لانا حکومت کی اولین ترجیح ہے، شہریار آفریدی


اسلام آباد ( سپورٹس لنک رپورٹ )وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ عالمی کرکٹ کو واپس لانا حکومت کی ترجیح ہے ہم نے یہ نہیں دیکھنا کہ دنیا کیا کہہ رہی ہے بلکہ ہمیں اپنے مفادات کو دیکھنا ہے۔اسلام آباد میں لیک ویو پارک میں شجر کاری کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیرمملکت کا کہنا تھا کہ ہم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بےشمار قربانیاں دی ہیں،اس کے نتائج سامنے آنے چاہئیں، ہر حکمران اور ریاست کو اپنی سوچ اور بات کہنے کی آزادی ہے۔شہریار آفریدی کا کہنا ہے کہ ہم نے دنیا اور انسانیت کو باور کرانا ہے کہ ہماری قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے حوالے سے شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سمیت تمام انٹرنیشنل کرکٹ پاکستان واپس آئے گی، عالمی کرکٹ کو واپس لانا حکومت کی ترجیح ہے، ہم اس کے لیے تمام اقدامات کررہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!