دیگر سپورٹس

انڈر21 گیمز کے سلسلے میں پشاور ریجن لیکروس ٹرائلز اختتام پذیر ہوگئے

انڈر21 گیمز کے سلسلے میں پشاور ریجن لیکروس ٹرائلز اختتام پذیر ہوگئے

پشاور( سپورٹس لنک رپورٹ) پشاور ڈویڑن کے زیراہتمام انڈر 21 لیکروس ٹرائلز حراءپبلک اسکول خزانہ پشاور میں کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئے۔

ٹرائلز میں پشاور ڈویڑن کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے نوجوان کھلاڑیوں کی بڑی تعداد نے بھرپور شرکت کی اور اپنی صلاحیتوں کا شاندار مظاہرہ کیا۔

ٹرائلز کی نگرانی ریجنل اسپورٹس آفیسر پشاور ڈویڑن، کاشف فاران اور انجینیئر طیفور زرین، سیکرٹری خیبرپختونخوالیکروس ایسوسی ایشن نے کی۔

کھلاڑیوں کی سلیکشن اور ٹیکنیکل جائزہ انٹرنیشنل لیکروس ایتھلیٹس عبید اور اویس یوسفزئی نے کیا، جنہوں نے مہارت، عزم، کارکردگی اور آئندہ صلاحیت کی بنیاد پر کھلاڑیوں کا انتخاب مکمل کیا۔

منتخب شدہ کھلاڑی اب آنے والے خیبرپختونخوا انڈر 21 گیمز میں پشاور ڈویڑن کی نمائندگی کریں گے۔

پاکستان لیکروس فیڈریشن اور خیبرپختونخوا لاکراس ایسوسی ایشن نے تمام کھلاڑیوں کے جذبے، محنت اور اسپورٹس مین اسپرٹ کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایونٹ صوبے میں خصوصاً نوجوانوں کے درمیان لاکراس کے فروغ کی جانب اہم قدم ہے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!