Tag: پی سی بی

  • ویسٹ انڈیز کے دورہ پاکستان کا شیڈول منظر عام پر آگیا

    ویسٹ انڈیز کے دورہ پاکستان کا شیڈول منظر عام پر آگیا

    لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)ویسٹ انڈیز کے دورہ پاکستان کا شیڈول منظر عام پر آ گیا ہے جس کے مطابق مہمان ٹیم پاکستان میں 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔

    ابتداء میں ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم کو یہ سیریز 29 مارچ سے یکم اپریل تک کھیلنا تھی لیکن اب پاکستان کرکٹ بورڈ نے شیڈول میں تبدیلی کر دی ہے۔

    نئے شیڈول کے مطابق ویسٹ انڈین ٹیم پاکستان میں یکم، 2 اور 4 اپریل کو تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔

    یاد رہے چئیر مین پی سی بی نجم سیٹھی نے کچھ دن پہلے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں صحافیوں سے گفتگو میں عندیہ دیا تھا کہ ویسٹ انڈیز کے دورہ پاکستان میں ایک ٹی 20کراچی میں بھی کھیلا جا سکتا ہے لیکن اب اس حوالے سے طے ہو گیا کہ کراچی ویسٹ انڈیز کے دورے کے دوران کسی میچ کی میزبانی نہیں کرے گا اور تمام میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہی منعقد ہوں گے۔

    مارچ 2009 میں سری لنکن ٹیم پر دہشت گروں کے حملے کے بعد ویسٹ انڈیز وہ دوسری ٹیسٹ ٹیم ہے جو بین الاقوامی میچوں کی سیریزکے لئے پاکستان کا دورہ کرے گی۔

    ویسٹ انڈیز سے قبل ستمبر 2015 میں زمبابوے کی کرکٹ ٹیم ون ڈے اور ٹی 20سیریز کھیلنے پاکستان آچکی ہے۔

    2017 میں تین ٹی20میچوں کے لئے ورلڈ الیون نےبھی پاکستان کا دورہ کیا تھا جبکہ سری لنکا کی ٹیم ایک ٹی 20کھیلنے لاہور آئی تھی۔

  • پاکستان سپر لیگ تھری فائنل،،،نجم سیٹھی نے ایسا اعلان کردیا کہ۔۔۔۔

    پاکستان سپر لیگ تھری فائنل،،،نجم سیٹھی نے ایسا اعلان کردیا کہ۔۔۔۔

    لاہور( سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کا فائنل کراچی میں نہیں ہوا تو کہیں نہیں ہوگا۔

    پاکستان سپر لیگ کا تیسرا ایڈیشن متحدہ عرب امارات میں جاری ہے جس کے 2 پلے آف میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور اور فائنل کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جانا ہے۔

    گزشتہ دنوں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کراچی والوں کو فائنل میچ کی خوشخبری سناتے ہوئے نیشنل اسٹیڈیم کا دورہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

    چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے نیشنل اسٹیڈیم کا دورہ کیا اور فائنل میچ کے حوالے سے گراؤنڈ کی تزئین و آرائش کا جائزہ لیا۔

    اس موقع پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا کہ کراچی میں فائنل کے حوالے سے بار بار سوال نہ کریں۔

    انہوں نے دو ٹوک انداز میں کہا کہ پی ایس ایل کا فائنل کراچی میں نہیں ہوگا توکہیں نہیں ہوگا۔

  • یہ شخص کون ہے؟پی ایس ایل تھری کے دوران کیا کر رہا تھا؟تہلکہ خیز انکشافات سامنے آگئے

    یہ شخص کون ہے؟پی ایس ایل تھری کے دوران کیا کر رہا تھا؟تہلکہ خیز انکشافات سامنے آگئے

    شارجہ(سپورٹس لنک رپورٹ): پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن میں سٹے بازی کی کوشش ناکام بنادی اور ایک بکی کی تفصیلات بھی جاری کردیں۔

    پی سی بی کے مؤثر اقدامات کی وجہ سے انٹرنیشنل سٹے بازوں کے نیٹ ورک کی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کو بدنام کرنے کی ایک اور سازش ناکام ہوگئی اور غیر ملکی گروہ سے تعلق رکھنے والے سٹے باز اپنے عزائم میں کامیاب نہیں ہوسکے۔

    پی سی بی کی جانب سے ایک بکی کی تصویر بھی جاری کی گئی، عمر نامی بکی کا تعلق بنگلادیش سے ہے۔

    سٹے بازوں نے اسپاٹ فکسنگ کی کوشش کی اور اس بار کھلاڑیوں سے رابطے کا ذریعہ سوشل میڈیا ویب سائٹس تھیں، جسے پاکستان کرکٹ بورڈ کے اینٹی کرپشن یونٹ نے ناکام بنا دیا۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے تفتیش کاروں نے انٹیلی جنس نیٹ ورک کے ذریعے جو شواہد حاصل کیے ہیں، اس کے مطابق ان سٹے بازوں کا تعلق بھارت اور بنگلہ دیش سے ہے، جنہوں نے پاکستان سپر لیگ کے دوران کم از کم تین ٹیموں کے کھلاڑیوں سے واٹس ایپ اور فیس ٹائم کے ذریعے رابطہ کیا تھا، لیکن تینوں کرکٹرز نے فوری طور پر اس واقعے کو رپورٹ کردیا ہے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے حد درجہ مصدقہ اور قابل اعتماد ذرائع نے تصدیق کی ہےکہ ان کے پاس اس بات کے ٹھوس شواہد ہیں کہ دونوں سٹے باز دبئی میں دکھائی دیئے ہیں تاہم ابھی تک ٹیم ہوٹلوں سے دور ہیں۔

    اگرچہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے انسداد کرپشن یونٹ نے گذشتہ سال شرجیل خان اور خالد لطیف کے واقعے کے بعد مزید سخت اقدامات کیے ہیں، تاہم اس کے باوجود دونوں سٹے بازوں نے دبئی آکر کم از کم تین کھلاڑیوں سے واٹس ایپ اور فیس ٹائم کے ذریعے رابطہ کیا ہے لیکن ماضی کے تلخ تجربات کے باعث تینوں کھلاڑیوں نے اس واقعے کی رپورٹ اپنی ٹیموں اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے کرنل اعظم کو دے دی، جس کے بعد انسداد کرپشن یونٹ فوری ایکشن میں آیا ہے۔

    انسداد کرپشن یونٹ نے تمام ٹیموں کے کھلاڑیوں کو نئی بریفنگ دی، جس میں بتایا گیا کہ دونوں سٹے بازوں کی دبئی آمد کی اطلاع ہے۔ بریفنگ میں ایک سٹے باز کی تصویر بھی دکھائی گئی اور کھلاڑیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ ان میں سے کوئی بھی شخص ٹیم ہوٹل کے ارد گرد دکھائی دے تو اس کی فوری رپورٹ پاکستان کرکٹ بورڈ کو کردی جائے۔

    دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنے طور پر جو تحقیقات کی ہیں، اس کے مطابق دونوں سٹے بازوں کا تعلق انٹرنیشنل مافیا سے ہے اور دونوں آئی سی سی اور ٹیسٹ کھیلنے والے ملکوں کی فہرست میں بلیک لسٹ ہیں۔

    سٹے بازوں کی جانب سے اس نئی پیشکش کے بعد پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ کی جانب سے دبئی کے ہوٹلوں میں ہنگامی بریفنگ کا اہتمام کیا گیا جس میں کھلاڑیوں کو ایک بار پھر خبردار کیا گیا۔

    عینی شاہدین کے مطابق ایک سٹے باز کی تصویر بھی کھلاڑیوں کو دکھائی گئی، کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس حلیے کے کسی شخص کو نہیں دیکھا ہے، تاہم پی سی بی کے تفتیش کاروں نے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے صورتحال کا جائزہ لیا ہے، جس کے مطابق دونوں غیر ملکی سٹے باز ٹیم ہوٹلوں کے قریب دکھائی نہیں دیئے، البتہ برطانوی کرائم ایجنسی اور آئی سی سی کی جانب سے اس بات کے ٹھوس شواہد ہیں کہ بین الاقوامی گروہ سے تعلق رکھنے والے دونوں خطرناک سٹے باز دبئی میں موجود ہیں۔

    پی سی بی نے کھلاڑیوں سے بھی کہا ہے کہ وہ سوشل میڈیا سائٹس کے استعمال میں احتیاط برتیں۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی دو دن قبل دبئی سے لاہور چلے گئے ہیں، تاہم انہیں اس تازہ پیش رفت سے آگاہ کردیا گیا ہے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ خوش ہے کہ اس بار کھلاڑیوں نے ذمے داری دکھائی ہے تاہم کھلاڑیوں کے گرد گھومتے اس گروہ کے اراکین، پی سی بی کے لیے تشویش کا باعث ہیں۔بورڈ پُر امید ہے کہ انٹیلی جنس نیٹ ورک کے ذریعے انسداد کرپشن کے اقدامات مزید مؤثر اور مربوط ہوں گے۔

    گذشتہ سال پاکستان سپر لیگ میں شرجیل خان اور خالد لطیف کے اسپاٹ فکسنگ واقعے کو سامنے رکھتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ حکام اس بار زیادہ محتاط ہیں اور کوئی خطرہ مول لینے کو تیار نہیں ہیں۔

    یہی وجہ ہے کہ ٹورنامنٹ کو کرپشن سے پاک کرنے کے لیے سخت اقدامات کیے گئے ہیں اور فرنچائزوں کو ضابطہ اخلاق میں جکڑ دیا گیا ہے۔

    دوسری جانب پی ایس ایل چیئرمین نجم سیٹھی اور پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ کے حکام آئی سی سی کی معاونت سے پورے سسٹم کو مانیٹر کر رہے ہیں۔ ٹورنامنٹ کے اختتام تک کھلاڑیوں کو نجی دوروں کی اجازت نہیں ہے اور وہ صرف ٹیم کے ساتھ ہی کہیں جا سکتے ہیں۔کسی مہمان کے آنے کی صورت میں بھی کھلاڑی اس سے صرف ٹیم ہوٹل میں ہی ملاقات کر سکتے ہیں۔

    دوسری جانب فرنچائز مالکان کو بھی کھلاڑیوں کے کمروں تک رسائی نہیں ہے، حتیٰ کہ انہیں کھلاڑیوں کے فلور پر کمرے دینے کی بھی اجازت نہیں دی گئی۔کھلاڑیوں کو بھی اپنے مہمانوں کو کمروں میں بلانے کی اجازت نہیں البتہ وہ اپنے مہمانوں اور دوستوں سے ہوٹل کی لابی میں ملاقات کر سکتے ہیں۔

    اینٹی کرپشن یونٹ کی ہدایات کے مطابق کرکٹرز کو ہوٹل سے باہر جانے کی صورت میں سیکیورٹی افسر کو مطلع کرنا ہوتا ہے جو ان کے ساتھ جاتا ہے۔ پی سی بی نے تمام کھلاڑیوں کو نئے سم کارڈز بھی دیئے ہیں جس کا تمام تر ڈیٹا ریکارڈ کیا جارہا ہے، جس کی بورڈ کا اینٹی کرپشن یونٹ مستقل نگرانی کر رہا ہے۔

    واضح رہے کہ گذشتہ سال اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کی وجہ سے پانچ کرکٹرز شرجیل خان، خالد لطیف، محمد عرفان، شاہ زیب حسن اور ناصر جمشید کو سزائیں اور بھاری جرمانے ہوچکے ہیں۔

  • اسلام آباد،قومی اسمبلی،بین الصوبائی رابطہ کمیٹی،عبدالقہار،پی سی بی،نجم سیٹھی

    اسلام آباد،قومی اسمبلی،بین الصوبائی رابطہ کمیٹی،عبدالقہار،پی سی بی،نجم سیٹھی

    اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ نے پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) کے ابتدائی دو ایڈیشنز کی آڈٹ رپورٹ منظر عام پر لانے کا مطالبہ کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی سے بریفنگ لینے کا فیصلہ کرلیا۔

    قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کا اجلاس عبد القہار خان ودان کی زیر صدارت ہوا جہاں دیگر اراکین نے پی ایس ایل کے ابتدائی دونوں ایڈیشنز کی آڈٹ رپورٹ منظر عام لانے کا مطالبہ کیا۔

    کمیٹی کے چیئرمین نے فیصلہ کیا کہ پی ایس ایل کی آڈٹ رپورٹس پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کے چیئرمین نجم سیٹھی سے بورڈ کے ہیڈ کوارٹرز میں بریفنگ لیں گے۔

    کمیٹی کے رکن اقبال محمد علی کا کہنا تھا کہ پی سی بی جان بوجھ کر آڈٹ رپورٹس سامنے نہیں لارہا حالانہ پی ایس ایل کے معاملے پر وزیر اعظم، قومی احتساب بیورو (نیب) اور وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو خطوط بھی لکھے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل میں من پسند افسران کو دو گنا تنخواہوں سے نوازا گیا اور پورا کرکٹ بورڈ دبئی میں پی ایس ایل دیکھنے کے لیے بیٹھا ہوا ہے۔

    سردار شفقت حیات نے کہا کہ پی سی بی اپنی آڈٹ رپورٹس سامنے لائے، جب بھی پی سی بی پر کوئی مصیبت آتی ہے تو اس کو بچانے کے لیے وزارت آگے آتی ہے۔

    اس معاملے پر سخت اقدامات اٹھانے کا عندیہ دیتے ہوئے چیئرمین قائمہ کمیٹی کا کہنا تھا کہ پاکستان کا جھنڈا لہرانے کی اجازت نہ دیے پھر تو سب سیدھے ہو جائیں۔

    وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ریاض پیرزادہ کا کہنا تھا کہ پی سی بی پہلے وزارت کو بھی جواب نہیں دیتا تھا۔

    ان کا کہنا تھا کہ پی سی بی کو قابو کرنے کے لیے سیکریٹری آئی سی سی کو گورننگ بورڈ میں شامل کروایا گیا تھا۔

    پی ایس ایل کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ پی ایس ایل کے معاملات میں تو وزارت کو پوچھا بھی نہیں جاتا۔

    یاد رہے کہ پی ایس ایل کے رواں ایڈیشن کے آغاز سے پہلے پی ایس ایل فرنچائزوں کی جانب سے مکمل ادائیگیاں نہ کرنے کا معاملہ سامنے آیا تھا اور بورڈ کی جانب سے اس حوالے سے خدشات کا بھی اظہار کیا گیا تھا۔

    تاہم فرنچائز مالکان کی جانب سے بروقت اقدامات کیے گئے اور پی ایس ایل 2018 کے انعقاد میں کسی قسم کی رکاوٹ سامنے نہیں آئی اور ٹورنامنٹ کا رنگارنگ تقریب کے بعد آغاز ہوگیا۔

    بعد ازاں کمیٹی میں پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل کی تعیناتی کے لیے ذیلی کمیٹی کی سفارشات پیش کی گئیں جس کو منظوری کے بعد وزارت قانون کو بھجوا دی جائیں گی۔

    وفاقی وزیر ریاض پیر زادہ کا کہنا تھا کہ مستقل ڈی جی اسپورٹس بورڈ کی تقرری تک قائم مقام ڈی جی تعینات کیا جائے گا۔

  • اقبال قاسم بیٹسمینوں کی تکنیک بہتر بنانے میں مصروف

    اقبال قاسم بیٹسمینوں کی تکنیک بہتر بنانے میں مصروف

    کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ)سابق ٹیسٹ کرکٹر اقبال قاسم نے ملکی بیٹسمینوں کی تکنیک کو بہتر بنانے کیلئے کراچی میں پی سی بی ہائی پرفارمنس سنٹر کو ملک کا سب سے بڑا اور اہم ترین مرکز قرار دیتے ہوئے کہا کہ اب پی سی بی نے غیر ملکی دوروں کیلئے بیٹسمینوں کی تکنیک بہتر بنانے پر بھرپور توجہ دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔پی سی بی ہائی پرفارمنس سنٹر کے سربراہ کی حیثیت سے میڈیا کو تفصیلات فراہم کرتے ہوئے اقبال قاسم کا کہنا تھا کہ اس سنٹر پر 23 وکٹیں تیار کی گئی ہیں جس میں سیمنٹ اور ماربل ٹریک بھی شامل ہے اور ان سہولیات کی فراہمی کا اصل مقصد یہ ہے کہ بیٹسمینوں کے پاس اپنی ناکامی کا کوئی بہانہ باقی نہ بچے۔ ان کا کہنا تھا کہ ماربل ٹریک پر گیند زیادہ سپیڈ اور باؤنس کے ساتھ آتی ہے لہٰذا نیشنل سٹیڈیم کی تزئین و آرائش کے پہلے مرحلے میں اس کی تعمیر ممکن بنائی گئی ہے۔اقبال قاسم نے بتایا کہ ماربل سلیب پر پریکٹس سے موجودہ بیٹسمینوں کو آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں تیز وکٹوں پر اپنا فٹ ورک بہتر بنانے میں مدد مل سکے گی۔ ہائی پرفارمنس سنٹر کے سربراہ کے مطابق پی سی بی کی خواہش ہے کہ ملک میں ہر قسم کے ٹریکس دستیاب ہوں تاکہ غیر ملکی دوروں کیلئے مناسب تیاری ممکن ہوسکے۔ اقبال قاسم نے مزید بتایا کہ ان کی جانب سے کام مکمل ہے لیکن قدرتی طور پر ان وکٹوں کی تیاری میں مزید دو سے تین ہفتے درکار ہوں گے۔

  • پی ایس ایل تھری کو کرپشن سے پاک رکھنے کیلئے کڑے اقدامات

    پی ایس ایل تھری کو کرپشن سے پاک رکھنے کیلئے کڑے اقدامات

    اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ)پی سی بی نے تیسرے ایڈیشن کو کرپشن سے پاک رکھنے کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں، ٹیموں کا ہوٹل بدل دیا گیا ہے، ہر ٹیم اور اس کی مینجمنٹ کے لیے ایک فلور مخصوص ہوگا جبکہ فرنچائزز کے مالکان کا دوسرے ہوٹلز میں قیام ہوگا۔

    ساتھ ہی انٹیگریٹی آفیسرز 24 گھنٹے کھلاڑیوں کی کڑی نگرانی کریں گے جبکہ کھلاڑیوں تک عوام کی رسائی کم سے کم رکھی جائے گی۔

    فلورز کی خفیہ مانیٹرنگ بھی کی جائے گی جبکہ معمول کے اینٹی کرپشن لیکچرز جاری رہیں گے اور کھلاڑیوں کو بکیز کی تصاویر بھی دکھائی جائیں گی۔

  • ہمیں بھارت کے پیچھے نہیں بھاگنا چاہئے،عامر سہیل

    ہمیں بھارت کے پیچھے نہیں بھاگنا چاہئے،عامر سہیل

    لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)سابق کپتان عامر سہیل نے بھارت کیخلاف کیس کو کمزور قرار دے دیا ، گزشتہ روز ایک ہاکی میچ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاہاکی اب اپنے پاؤں پر کھڑی ہو رہی ہے ،شعیب اختر کو پی سی بی میں عہدہ ملا اچھی بات ہے کیونکہ کرکٹرز ہی کرکٹ کی بہتری کیلئے کام کرسکتے ہیں اور مزید کرکٹرز کو بھی بورڈ میں موقع فراہم کیا جا نا چاہئے ،انہوں نے کہا اگر پی ایس ایل کے کھلاڑیوں کو سکیورٹی دینی ہے تو پبلک کرنے کی ضرورت نہیں ، بھارت کے خلاف پی سی بی کا کیس کمزور ہے ا س لئے باہمی سیریز کے پیچھے نہیں بھاگنا چاہئے ،قبل ازیں نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں نائن اے سائیڈ ہاکی ٹورنامنٹ کا فائنل میچ ہوا جس میں ایک کے مقابلے میں تین گول سے افضل منا کی ٹیم فا تح رہی۔فائنل میں افضل منا اور سعید انور کی ٹیموں کے درمیان کا نٹے کا مقابلہ ہوا جس میں افضل منا کی ٹیم کو کامیابی ملی جبکہ سعید انور کی ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ،فاتح ٹیم کی جانب سے سٹیڈیم میں جیت کی خوشی میں بھنگرے ڈالے گئے اس موقع پرقومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عامر سہیل کی جانب سے فاتح ٹیم میں ٹرافی اور ٹریک سوٹ تقسیم کئے گئے ۔بعدازیں سیکرٹری سپورٹس عامر جان کی جانب سے بھی ہا کی سٹیڈیم کا دورہ کیا گیا ۔ایونٹ آرگنا ئزر توقیر ڈار نے کہا جو قومیں اپنے ہیروکی قدر نہیں کرتیں وہ اپنا مقام نہیں بنا سکتیں ،ہمیں انٹرنیشنل ٹیموں کو پا کستان میں دعوت دینا ہو گی تاکہ پاکستان کا قومی کھیل دوبارہ زندہ ہو سکے ۔

  • کرکٹرز کے اثاثوں کی جانچ پڑتال شروع،ایف بی آر کا پی سی بی کو خط،اہم انکشافات متوقع

    کرکٹرز کے اثاثوں کی جانچ پڑتال شروع،ایف بی آر کا پی سی بی کو خط،اہم انکشافات متوقع

    لاہور( سپورٹس لنک رپورٹ)فیڈرل بورڈ آف ریو نیو نے قومی کرکٹرز کی آمدن ، ٹیکس ادائیگی اور اثاثوں سے متعلق جانچ پڑتال شروع کر دی ، پی سی بی کو کرکٹرز کی دو سال کی آمدن اور ٹیکس ادائیگی سے متعلق ریکارڈ فراہم کرنے کیلئے خط لکھ دیا گیا ، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ،ایل ڈی اے اور نجی ہائوسنگ سوسائٹیوں سے بھی ریکارڈ حاصل کر کے آمدن کے مطابق اثاثوں کی مالیت اور ٹیکس ادائیگی کو دیکھا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے پی سی بی کو خط لکھ کر قومی کرکٹرز کی 2016اور2017 کی آمدنی اور ٹیکس ادائیگی کے بارے میں ریکارڈ فراہم کرنے کا کہا ہے ۔ ایف بی آر نے کھلاڑیوں کی جائیدادوں اور گاڑیوں کا ریکارڈ بھی حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ، ایل ڈی اے اور نجی ہائوسنگ سوسائٹی سے رابطہ کیا جائے گا اور کھلاڑیوں کی آمدن کے مطابق انکے پاس موجود گاڑیوں اورجائیدادوںکا جائزہ اور اس پر ٹیکس ادائیگی کی جانچ پڑتال کی جائے گی ۔فرق ثابت ہونے پر کھلاڑیوں کو نوٹسز جاری کئے جائیں گے۔

     

  • شعیب اختر چیئرمین پی سی بی کے مشیر تعینات

    شعیب اختر چیئرمین پی سی بی کے مشیر تعینات

    اسلام آباد ( سپورٹس لنک رپورٹ ) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق مایہ ناز فاسٹ بائولر شعیب اختر پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی کے مشیر تعینات ہوگئے ہیں ،چیئیرمین پی سی بی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ شعیب اختر مشیر برائے چیئرمین پی سی بی مقرر ہوگئے ہیں ۔انہو ں نے کہا کہ شعیب اختر کی پی سی بی کا گرینڈ ایمبیسڈر بھی مقرر کیا گیا ہے۔

     

  • پی سی بی کے زیر اہتمام امپائرز اور میچ ریفریز کیلئے ریفریشر کورس

    پی سی بی کے زیر اہتمام امپائرز اور میچ ریفریز کیلئے ریفریشر کورس


    لاہور ( سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام امپائرز اور میچ ریفریز کے لئے ریفریشر کورس ، ڈی آر ایس سسٹم پر تربیت دی جا رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کورس کا مقصد 22فروری سے شروع ہونے والے پاکستان سپر لیگ سیزن تھری کے لئے تربیت فراہم کرنا ہے ۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے امپائرز کوچ ڈینیز برنز امپائرز اور میچ ریفریز کو تربیت دے رہے ہیں۔ریفریشر کورس 2روز تک نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں جاری رہے گا ۔

error: Content is protected !!