آئی ایل ٹی 20 میں کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کی تاریخ بڑھادی گئی

آئی ایل ٹی 20 کو ملنے والی پذیرائی اور یواے ای کے کھلاڑیوں کی جانب سے اس میں گہری دلچسپی کے سبب انٹرنیشل ٹی 20 لیگ میں شرکت کے خواہش مند کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے۔ اب امیدوار اپنی رجسٹریشن بروز پیر 21 نومبر 2022 شام 6 بجے (یواے ای وقت) تک کراسکتے ہیں۔ امارات کرکٹ بورڈ کے جنرل سیکرٹری مبشر عثمانی نے کہا ہے کہ "لیگ انتظامیہ نے مقامی کرکٹ کمیونٹی کی جانب سے درخواست پر یواے ای کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کی تاریخ بڑھائی ہے۔

ہمیں اس وقت تک 300 سے زیادہ درخواستیں موصول ہوچکی ہیں ۔ ہم نے مقامی کھلاڑیوں، ان کے ایجنٹوں اور اداروں کی درخواستیں قبول کرلی ہیں تاکہ انہیں امارات کرکٹ اور آئی سی سی دونوں کی شرائط کے مطابق ضروری دستاویز حاصل کرنے میں مدد مل سکے اور رجسٹریشن کرانے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوجائے۔

error: Content is protected !!