کامن ویلتھ گیم: پاکستان اور انگلینڈ کا میچ 2-2 گول سے برابر

گولڈ کوسٹ(سپورٹس لنک رپورٹ) آسٹریلیا میں جاری کامن ویلتھ گیمز میں ہاکی کے مقابلے میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا جانے والا میچ 2-2 گول سے برابر رہا۔ایونٹ میں پاکستان کا یہ تیسرا میچ ہے جو بغیر فیصلے کے ختم ہوا، اس سے قبل ویلز کے خلاف 1-1 اور بھارت کے خلاف کھیلا جانے والا میچ 2-2 گول سے برابری پر ختم ہوا تھا۔انگلینڈ کے خلاف پاکستان کی جانب سے ارسلان قادر اور علی مبشر نے ایک ایک گول کیا جب کہ انگلینڈ کے مارک گلیگ ہورن اور سیم وارڈ نے گول اسکور کیے۔ایونٹ کے اپنے تینوں میچز ڈرا ہونے کے بعد پاکستان کے سیمی فائنل میں رسائی کے امکانات معدوم ہو گئے۔یاد رہے کہ پاکستان ٹورنامنٹ میں اپنا آخری میچ 11 اپریل کو ملائشیا کے خلاف کھیلے گا۔

11Shares

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

error: Content is protected !!