انگلینڈ اور بھارت کا چوتھا ٹیسٹ کل سے،،کرس ووکس کی شرکت مشکوک


سائوتھمٹن ۔ (سپورٹس لنک رپورٹ) انگلش آل رائونڈر کرس ووکس کی فٹنس مسائل کے باعث بھارت کے خلاف شیڈول چوتھے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں شرکت مشکوک ہو گئی، وکٹ کیپر بلے باز جونی بیئرسٹو میچ کھیلنے کیلئے پر عزم ہیں۔ انگلینڈ اور بھارت کے درمیان چوتھا ٹیسٹ (کل) جمعرات سے سائوتھمٹن میں شروع ہو رہا اور میزبان ٹیم کو پانچ میچوں کی سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل ہے۔انگلش ٹیم مینجمنٹ کے مطابق ووکس نے ٹانگ میں تکلیف کی شکایت کی ہے اور اسی وجہ سے انہوں نے ٹریننگ سیشن میں بھی حصہ نہیں لیا، اسی انجری کے باعث انہیں ماضی میں بھی ٹیم سے دوری کا سامنا کرنا پڑا تھا، حکام کا کہنا ہے کہ اس وقت ووکس کی چوتھے ٹیسٹ میں شرکت کے بارے کچھ بھی کہنا قبل ازوقت ہو گا۔ دوسری جانب جونی بیئرسٹو جو کہ تیسرے ٹیسٹ کے دوران انگلی کی انجری میں مبتلا ہوئے تھے کی بھی چوتھے ٹیسٹ میں شرکت غیریقینی صورتحال کا شکار ہے لیکن وکٹ کیپر بلے باز بطور اسپیلسٹ بلے باز ٹیم کی نمائندگی کرنے کے خواہاں ہیں تاہم ان کی میچ میں شرکت کے بارے فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے۔

error: Content is protected !!