خیبرپختونخوا ڈی جی سپورٹس ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ پشاور گرین نے جیت لی


پشاور( سپورٹس لنک رپورٹ ) خیبر پختونخواڈی جی سپورٹس ٹیبل ٹینس چمپئن شپ پشاور گرین نے اپنے نام کرلی،فائنل میچزمیں پشاور گرین کے مرد وخواتین کھلاڑیوں نے بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے چمپئن ٹرافی جیت کر چمپئن بننے کا اعزازحاصل کرلی۔اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ناظم تحصیل صوابی واحد شاہ مہمان خصوصی تھے جنہوں نے نمایاں پوزیشن لینے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں تقسیم کیں اور آفیشلزمیں یادگاری شیلڈ دیئے ۔انکے ہمراہ ڈی ایس اوصوابی طارق محمد ،صوبائی ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری کفایت اللہ،پوسٹ گریجوایٹ کالج صوابی کے ڈائریکٹر سپورٹس خالد زمان اورایونٹ کے ارگنائزر شہزاداسلام بھی موجود تھے ۔ڈسٹرکٹ ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے زیراہتمام بام خیل سپورٹس کمپلیکس پر کھیلے جانیوالے صوبائی سطح کے ان مقابلوں میں خیبر پختونخواکے تمام اضلاع سے مرد وخواتین کھلاڑیوں نے بھر پور اندازمیں شرکت کرکے چمپئن شپ کو کامیابی سے ہمکنار کرایا۔چمپئن شپ کے فائنل مینز سنگز ایونٹ کے مقابلوں میں پشاور گرین کے کھلاڑی شرجیل شایان نے پشاور وائٹ کے شرجیل کو ایک سخت مقابلے کے بعد4-2سے شکست دی جبکہ لیڈیز کے سنگل فیصلہ کن مقابلے میں پشاور گرین کی اقراء رحمن نے پشاور وائٹ کی نمرہ رحمن کو 4-2سے شکست دیکر چمپئن ٹرافی اپنے نام کرلی جبکہ اسی طرح خواتین کے ٹیم ایونٹ کے فائنل میچزمیں پشاور گرین نے مردان کو ہرایاجبکہ مردوں کے ٹیم ایونٹ میں پشاور گرین نے وائٹ کوہراکرمیدان مارلیا ۔آخر میں مہمان خصوصی تحصیل صوابی کے ناظم واحد شاہ نے میڈلز جیتنے والے مرد وخواتین کھلاڑیوں میں ٹرافیاں دیں اورصوبے بھر سے آئی ہوئی ٹیموں کے آفیشلزکو یادگاری شیلڈز دیئے گئے ۔اس موقع پر تحصیل ناظم واحد شاہ نے کھلاڑیوں اور ایونٹ کے ارگنائزر کیلئے 30ہزار روپے کیش دینے کا اعلان کیا اور کہاکہ نوجوانوں کو کھیلوں جیسی مثبت سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے کیونکہ اس سے بچے ذہنی وجسمانی طور پر تندرست رہتے ہیں،انہوں نے کہاکہ یہ بچے ہمارابہتر مستقبل ہیں انکی سرپرستی ہم سب کی ذمہ داری ہے اور انشاء اللہ اپنی اس ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے نبھائینگے

error: Content is protected !!