بال ٹمپرنگ،سزا یافتہ کھلاڑیوں سے کوئی نرمی نہیں ہوگی،کرکٹ آسڑیلیا

سڈنی ( سپورٹس لنک رپورٹ) بال ٹیمپرنگ کی جرم میں سزا بھگتنے والے آسٹریلین کرکٹرز اسٹیون اسمتھ، ڈیوڈ وارنر اور کیمرون بینکرافٹ کیلئے کرکٹ فینز کے دل میں ہمدردی جاگ رہی ہے۔ اسمتھ اور وارنر کے کینیڈا ٹی ٹوئنٹی لیگ میں شرکت کے بعد میڈیا میں دعوے کیے جارہے ہیں کہ شاید تینوں کرکٹرز کی سزا میں کمی کردی جائے لیکن کرکٹ آسٹریلیا نے واشگاف انداز میں اعلان کیا ہے کہ اس بات کا کوئی امکان موجود نہیں۔ سی اے کے ترجمان کے مطابق کرکٹ حکام کے درمیان اس معاملے پر کسی قسم کی کوئی مشاورت یا میٹنگ نہیں ہوئی ہے جیسا کے میڈیا میں کہا جارہا ہے۔ دراصل کرکٹ آسٹریلیا کا ضابطہ اخلاق فرد جرم عائد کیے جانے اور کسی کی جانب سے اقرار جرم کرنے کے بعد اس بات کی اجازت نہیں دیتاکہ اس کیلئے نرمی یا معافی کی گنجائش پیدا کی جائے۔

error: Content is protected !!