بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز 9دسمبر سے ہوگا


ڈھاکہ ۔ (سپورٹس لنک رپورٹ) بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 9 دسمبر کو ڈھاکہ میں کھیلا جائیگا۔ اس سے قبل کھیلی گئی دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں بنگال ٹائیگرز نے کالی آندھی کو 2-0 سے عبرتناک شکست دی تھی۔دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا ون ڈے میچ 11 دسمبر کو ڈھاکہ میں ہی کھیلا جائیگا جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 14 دسمبر کو سلہٹ میں کھیلا جائیگا۔ون ڈے سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 17 دسمبر کو سلہٹ میں کھیلا جائیگا۔ دوسرا میچ 20 دسمبر کو ڈھاکہ میں کھیلا جائیگا جبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 22 دسمبر کو ڈھاکہ میں کھیلا جائیگا۔ ون ڈے سیریز اور ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کے تمام میچز ڈے اینڈ نائٹ ہونگے۔

error: Content is protected !!