بھارت کو ہوم گرائونڈ پر شکست دینے کا چیلنج قبول ہے، ویسٹ انڈیز کرکٹ کوچ


دبئی(سپورٹس لنک رپورٹ)ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے کوچ سٹیورٹ لا پرامید ہیں کہ ان کی ٹیم دورہ بھارت کے دوران توقعات کے مطابق بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریگی ،سٹیورٹ لا جو آئندہ سال جنوری میں ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کی کوچنگ چھوڑ دینگے نے کہا کہ بھارت میں کامیابی کیلئے ٹاپ اور مڈل آرڈر بیٹنگ کو بہترین کھیل پیش کرنا ہوگا اور میں سمجھتا ہوں کہ وہ بہترین کھیل پیش کرنے کی بھرپور صلاحیت بھی رکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ اگر بیٹنگ لائن اچھا سکور کرتی ہے تو ہماری بائولنگ لائن بھارتی بیٹنگ کو دبائو کا شکار کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے ،ویسٹ انڈیز کی ٹیم جو اس وقت ٹیسٹ کی عالمی درجہ بندی میں آٹھویں پوزیشن پر ہے کے کوچ سٹیورٹ لا کا کہنا ہے کہ مجھے معلوم ہے کہ بھارت کو اس کی سرزمین پر شکست دینا کسی چیلنج سے کم نہیں ہوتا مگر ہماری ٹیم اس چیلنج کو قبول کرنے کیلئے مکمل طور پر تیار ہے۔

error: Content is protected !!