جنوبی افریقن بلے باز ایڈن مارکرم کے ٹیسٹ میں ہزار رنز مکمل


جوہانسبرگ(سپورٹس لنک رپورٹ) جنوبی افریقا کرکٹ ٹیم کے نوجوان اوپنر ایڈن مارکرم نے ٹیسٹ میں ہزار رنز مکمل کر لئے۔ انہوں نے یہ اعزاز آسٹریلیا کے خلاف جاری جوہانسبرگ ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں حاصل کیا۔ پہلی اننگز میں انہوں نے 152 رنز کی دلکش اننگز کھیلی جبکہ دوسری اننگز میں 37 رنز بناسکے۔ وہ 10 ٹیسٹ میچز کی 18 اننگز میں 55.55 کی اوسط سے 1000 بنا چکے ہیں جس میں چار سنچریاں اور تین نصف سنچریاں شامل ہیں۔

error: Content is protected !!