پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی تاریخ کا سب سے بڑا مجموعہ، ویسٹ انڈیز کو 206 کا ہدف

کراچی(سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا دوسرا میچ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 205 رنز بنائے، بابر اعظم 97 اور حسین طلعت 63 رنز بناکر نمایاں رہے۔ پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز فخر زمان اور بابر اعظم نے کیا تاہم فخر زمان لمبی اننگز نہ کھیل سکے اور صرف 6 رنز بناکر ایمرٹ کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔ اس وقت پاکستان کا مجموعی اسکور صرف 11 رنز تھا۔بابر اعظم اور حسین طلعت نے دوسری وکٹ پر 119 رنز کی پارٹنر شپ قائم کی اور دونوں نے اپنی نصف سنچریاں مکمل کیں۔یہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں حسین طلعت کی پہلی جبکہ بابر اعظم کی چوتھی نصف سنچری ہے۔پاکستان کو دوسرا نقصان 130 کے مجموعی اسکور پر اٹھانا پڑا جب حسین طلعت 63 رنز بناکر کیچ آؤٹ ہوگئے۔اس کے بعد آصف علی 14 رنز بناکر ولیمز کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔پاکستان کرکٹ ٹیم دوسرا ٹی ٹوئنٹی جیت کر سیریز میں ناقابل شکست برتری حاصل کرنے جبکہ مہمان ٹیم حساب برابر کرنے کیلئے پر عزم ہے۔

پاکستان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے لیے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی اور فاتح اسکواڈ کو برقرار رکھا ہے۔پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 143 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کررکھی ہے۔

error: Content is protected !!