تیسرے ٹسٹ میچ کا دوسرا روز بارش کے باعث وقت سے پہلے ختم ؛رپورٹ شکیل الرحمان

تیسرے ٹسٹ میچ کا دوسرا روز بارش کے باعث وقت سے پہلے ختم

پاکستان کے بولرز نے دونوں اوپنرز اوٹ کیے

اسٹریلیا نے پہلی اننگز میں دو وکٹ پر 116 رنز بنایے تھے

رپورٹ شکیل الرحمان; سڈنی ٹسٹ میچ کے دوسرے دن کا کھیل بارش اور خراب روشنی کے باعث ختم کردیا گیا اس وقت آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 116 رنز بنایے تھے

اوپنر ڈیوڈ وارنر 34 جبکہ عثمان خواجہ 47 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ مارنس لبوشین 23 اور اسٹیو اسمتھ 6 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔

پاکستان کی جانب سے آغا سلمان اور عبداللہ شفیق نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

گزشتہ روز پاکستانی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 313 رنز بناکر آل آؤٹ ہوئی تھی جبکہ آسٹریلوی ٹیم ایک اوور بیٹنگ کرسکی تھی۔
دوسرے دن پاکستان بولرز نے نپی تلی بولنگ اور گینگروز بلے بازوں کو کھل کر بیٹنگ کا موقع نہیں دیا اسٹریلیا کے بیٹرز نے دوسرے دن پھنکے گیے 46اوورز میں 2.79کی اوسط سے 110رنز سکور کیے پاکستان کی طرف سے سلمان اغا اور عامر جمال نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
پہلی اننگز میں پاکستانی ٹیم کی بیٹنگ لائن ایک مرتبہ پھر ریت کی دیوار ثابت ہوئی تھی ڈیبیو کرنیوالے نوجوان بیٹر صائم ایوب اور عبداللہ شفیق صفر پر پویلین لوٹے گیے تھے مڈل آرڈر بیٹر بابراعظم نے 26 اور سعود شکیل 5 رنز کے مہمان ثابت ہوئے جبکہ کپتان شان مسعود نے 35 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

چھٹی وکٹ کی شراکت میں محمد رضوان اور سلمان علی آغا نے ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا لیکن 190 کے مجموعے پر رضوان 88 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوگئے۔ سلمان آغا 53، ساجد خان 15 رنز بناکر وکٹ گنوا بیٹھے۔

نویں وکٹ کی شراکت میں عامر جمال اور میر حمزہ نے 86 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی اور پاکستان کا اسکور 313 رنز تک پہنچایا۔ عامر جمال نے 4 چھکوں اور 9 چوکوں کی مدد سے 82 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیلی تاہم وہ نتھین لائن کا شکار بنے۔

آسٹریلیا کی جانب سے پیٹ کمنز نے 4، مچل اسٹارک نے 2 جبکہ جوش ہیزل ووڈ، نتھین لائن اور مچل مارش نے ایک ایک وکٹ حاصل کی

 

 

 

error: Content is protected !!