دوسرا ٹی ٹوئنٹی ،سری لنکا کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے دوسرے ٹی ٹوئنٹی مچ کا ٹاس سری لنکا نے جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،پاکستان کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں سری لنکا نے 64 رنز سے شکست دی تھی جس کے بعد آئی لینڈرز کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔سری لنکن کھلاڑی دوسرے ٹی20 میچ کے دوران سری لنکن وزیرکھیل کے والد کے انتقال پر سوگ میں بازؤں پر سیاہ پٹیاں باندھیں گے۔یاد رہے کہ پاکستان نے 3 ایک روزہ میچز کی سیریز 0-2 سے اپنے نام کی ہے جبکہ پہلا ایک روزہ میچ بارش کے باعث منسوخ ہوگیا تھا۔

error: Content is protected !!