سابق اولمپیئن باکسر رشید بلوچ بیٹے کی باکسنگ رنگ میں انٹری

اسلام آباد(اصغر علی مبارک سے )…پاکستان پروفیشنل باکسنگ فیڈریشن کے صدر سابق اولمپیئن باکسر رشید بلوچ کے جواں سال بیٹے کی باکسنگ رنگ میں انٹری، پریذیڈنٹ پا کستان پروفشنل باکسنگ فیڈریشن، عبدالرشید کے بیٹے ضیغم رشید نے والد کی طرح بڑے شاندار انداز میں باکسنگ رنگ میں کامیاب انٹری دی ھے‘ نیوزی لینڈ کے شہر ہملٹن میں مقیم پاکستان نژاد رشید بلوچ کے 19 سالہ صاحبزادے ضیغم رشید بلوچ نے اپنے کیریئر کے ابتدائی چار میں سے تین مقابلوں میں کامیابی کے بعد روشن مستقبل کی نوید سنا دی ھے ۔ اولمپیئن رشید بلوچ جو پاکستان میں پروفیشنل باکسنگ سرکٹ کے انعقاد کیلئے کوشاں ھیں 19 سالہ بیٹا ضیغم رشید بلوچ نے چند ماہ قبل والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے باکسنگ کیریئر کو اپنانے کا فیصلہ کیا اور اب تک ضیغم رشید نے 4 مقابلوں میں حصہ لیکر تین میں کامیاب ہوچکے ہیں گوکہ پہلی مقابلہ وہ تکنیکی بنیاد پر نہ جیت سکے تاہم باقی تین مقابلوں میں ضیغم رشید نے اپنے حریفوں کو آسانی سے شکست دی۔ ضیغم رشید اب آیندہ برس نیوزی لینڈ کی قومی باکسنگ چیمپئن شپ گولڈن گلوز میں حصہ لینے کیلئے تیاری کررہے ہیں ۔ ضیغم رشید کا قد5 فٹ 8 انچ ہے اور وہ لائٹ ویٹ کلاس کے مقابلوں میں حصہ لے رہےہیں ضیغم رشید ہملٹن کے ایک سرکاری کالج میں زیر تعلیم اور ہملٹن کے وائی ایم سی اے باکسنگ اکیڈمی کے ممبربھی ھیں ،اپنے والد اولمپیئن رشید بلوچ کی طرح وہ باکسنگ کی فطری صلاحیتوں سے مالا مال ھیں اور خو ا ئش مند ھیں الد اولمپیئن رشید بلوچ کی طرح انٹرنیشنل باکسنگ سرکٹ میں ملک کا نام بلند کریں

error: Content is protected !!