اے ایس نیچرل اسٹون انڈر-16 انٹر زونل کرکٹ ٹورنامنٹ ‘ دو میچز کا فیصلہ ہو گیا.

اے ایس نیچرل اسٹون انڈر-16 انٹر زونل کرکٹ ٹورنامنٹ ۔

زون ایک وائٹس اور زون سات بلوز کی کامیابی۔

 

کراچی: ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی کے زیر اہتمام اور اے ایس نیچرل اسٹون کے تعاون سے منعقد کر دہ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے دوسرے مرحلے میں اے ایس نیچرل اسٹون انڈر-16 انٹر زونل کرکٹ ٹورنامنٹ میں گزشتہ روز مختف گراؤنڈز پر کھیلے گئے دو میچز کا فیصلہ ہو گیا۔

ینگ فائٹر گراؤنڈ پر کھیلے گئے پہلے میچ میں زون ایک وائٹس نے زون تین بلوز کو با آسانی 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔ زون تین بلوز پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 48 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔

حماد امین نے 15 رنز بنائے۔دانش خان نے 18 رنز دیکر 3 جبک حیسن حیدر نے 4 اور سفیان حیدر نے 10 رنز دیکر دو-دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔جواب زون ایک وائٹس نے ایک وکٹ کے نقصان پر مطلوبہ اسکور پورا کرلیا۔محمد علی نے 18 اور زرغم محمود نے 14 رنز بنائے اور دونوں آوٹ نہیں ہوئے۔

لا نڈ ھی جیم خانہ گراؤنڈ پر کھیلے گیے دوسرے میچ میں زون سات بلوز نے زون پانچ وائٹس کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا۔ زون پانچ وائٹس پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 59 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔

نجب علی نے 10 رنز بنائے۔محمد رضی نے 15 رنز دیکر 4 اور ریحان خان نے 26 رنز دیکر 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ جواب میں زون سات بلوز نے 2 وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ 60 رنز بنا لئے۔ر یا ض، احمد 21 اور وجہی اللہ نے 16 رنز ناٹ آوٹ بنائے۔

پروگرام بروز جمعرات 28 ستمبر پہلا میچ زون چار بلوز اور زون پانچ بلوز کے درمیان لانڈھی جیم خانہ گراؤنڈ پر جبک دوسرا میچ زون ایک بلوز اور زون تین وائٹس کے درمیان ینگ فائٹر گراونڈ پر کھیلا جائے گا۔

 

 

 

error: Content is protected !!