عالمی کپ ہاکی ٹورنامنٹ،بیلجیئم اور ہالینڈ کے درمیان فائنل کچھ دبر بعد شروع ہوگا


بھونیشور(سپورٹس لنک رپورٹ)ہاکی ورلڈ کپ 2018 کا فائنل آج بیلجیئم اور ہالینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔بھارت کے شہر بھونیشور میں ہاکی ورلڈ کپ کا فائنل میچ مقامی وقت کے مطابق شام 7 بجے شروع ہوگا جس میں بیلجیئم اور ہالینڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔آج کھیلے جانے والے فائنل ٹاکرے میں اگر ہالینڈ نے کامیابی حاصل کی تو وہ چار مرتبہ ٹائٹل جیتنے کا پاکستان کا ریکارڈ برابر کرے گا، اگر ٹائٹل بیلجیئم کے نام رہا تو وہ پہلی مرتبہ ہاکی ورلڈ کپ کا تاج اپنے سر سجائے گا۔ بیلجیئم کی ٹیم نے گزشتہ روز سیمی فائنل میں انگلینڈ کو 0-6 سے شکست دے کر پہلی مرتبہ فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔

error: Content is protected !!