فیفا فٹبال ہائوس کا گند صاف نہ کیا جاسکا


لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)فیصل صالح حیات اینڈ کمپنی نے فیفا فٹ بال ہائوس کا چارج تو سنبھال لیا ہے لیکن پانچ دن کی انتھک محنت کے باوجود فیفا ہائوس کا گند صاف نہ کیا جا سکا۔ ہیڈ کوارٹر کی عمارت کی مکمل تزئین و آرائش کے لئے مزید کئی دن درکار ہوں گے۔پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری لیفٹیننٹ کرنل (ر) احمد یار خان لودھی نے بتایا کہ پانچ دن قبل جب ہم نے پی ایف ایف یڈ کوارٹرز کا چارج سنبھالا تو ماضی کی انتہائی پر شکوہ عمارت جو کبھی فٹ بالرز کی ہمہ وقت رونق سے آباد اور جگمگا رہی ہوتی تھی وہ اب کھنڈرات کا منظر پیش کر رہی ہے۔ہر طرف فٹ بال کی گزشتہ تین سال کی بربادی کا نقشہ بنا ہوا ہے۔ پی ایف ایف سکیرٹریٹ کی اس عمارت میں بجلی، پانی، انٹر نیٹ اور ٹیلیفون سمیت تمام ضروریات معطل تھیں اور جا بجا گندگی کے ڈھیر تھے۔3 دن کی لگاتار اور انتھک محنت کے بعد پی ایف ایف کے عملے نے دفاتر کو کسی حد تک قابل استعمال بنایا ہے مگر ماضی کی طرح عمارت کی خوبصورتی کو واپس لانے کے لئے کافی وسائل درکار ہونگے۔اولین کاموں میں ضروری سہولتوں کی بحالی، فرش اور دیواروں کی مرمت اور دیگر تعمیرات شامل ہیں۔

error: Content is protected !!