قائد اعظم ٹرافی سپر ایٹ مرحلے کے آخری چار میچ آج شروع ہوں گے

قائد اعظم ٹرافی سپر ایٹ مرحلے کے آخری چار میچ  آج  جمعہ کو شروع ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق قائد اعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ اختتامی مرحلے میں داخل ہوگیا ہے، سپر ایٹ مرحلے کے آخری چار میچز  آج  مختلف مقامات پر شروع ہوں گے۔ حبیب بنک اور لاہور وائٹس کی ٹیمیں سٹیٹ بنک سپورٹس کمپلیکس، کراچی میں مدمقابل ہوں گی۔ سوئی نادرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ اور لاہور بلیوز کے مابین میچ نیاز سٹیڈیم، حیدر آباد میں آمنے سامنے ہوں گی۔ سوئی سدرن گیس کارپوریشن اور واپڈا کے درمیان میچ سٹیٹ بنک سپورٹس کمپلیکس، کراچی جبکہ یو بی ایل اور کے آر ایل کے درمیان میچ یو بی ایل سپورٹس کمپلیکس، کراچی میں شروع ہوگا۔ دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان ٹورنامنٹ کا فائنل 21 سے 25 دسمبر تک کھیلا جائے گا۔

error: Content is protected !!