اڈوپٹڈسپورٹس کے حوالے سے سوات یونیورسٹی میں سیمینار کا اہتمام

پشاور( سپورٹس رپورٹر) محکمہ کھیل خیبر پختونخوا کے زیر سوات یونیورسٹی میں ایڈوپٹڈ کھیلوں کے حوالے سے آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد یونیورسٹی کی فیکلٹی اور طلبہ کو افراد باہم معذوری کے کھیلوں کے حوالے سے آگاہی دینا تھا تاکہ یونیورسٹی کے مستقبل کے منصوبوں میں خصوصی افراد کے کھیلوں کی سہولیات وغیرہ کو شامل کیا جاسکے۔ سیمینار میں طلبہ اور فیکلٹی ارکان نے شرکت کی۔ ڈین فیکلٹی آف فزیکل سائنسز اینڈ ایجوکیشن سجاد خان اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔ ڈسٹرکٹ سپورٹس افسر سوات عبید اللہ خان، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سپورٹس اشفاق خان، حامد خان، قاضی نعیم اور اعجاز خان بھی موجود تھے۔ انٹر کوچ زوار نور، انجینئر عرفان اور ایازخان نے ایڈوپٹڈ کھیلوں کی اہمیت اور افراد باہم معذوری کی صلاحیتوں پر روشنی ڈالی اور کہاکہ یہ افرادباہم معذوری انتہائی باصلاحیت ہوتے ہیں اگرانہیں بنیادی سہولیات فراہم کی جائیںتو وہ عالمی سطح پر ملک وقوم کا نام روشن کرسکتے ہیں ۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر سپورٹس حامدعلی اوراشفاق احمدنے کہاکہ سیمینار کا ایک مقصد افراد باہم معذوری کے لئے کھیلوں کے میدان میں سہولیات فراہم کرنااورمستقبل میں یونیورسٹیوں کی سطح پر کھیلوں کیمقابلے منعقدکرانیکیلئے حکمت علی تیارکرناہے۔

 

اشفاق احمدنے کہاکہ زوارنور،احسان دانش،ایازخان اورانجینئرعرفان خود مشکلات کے شکاررہے ہیں لیکن انہوں نے ہمت نہیں ہاری اورحالات کاڈٹ کرمقابلہ کیااپنی معذوری اورمشکلات کواپنے راستے میں رکاوٹ نہیں بننیدیا اورانٹرنیشنل سطح پرکھیلوں کے میدان میں ایک منفردمقام بنایا۔ مہمان خصوصی نے طلبہ وشرکا میں سرٹیفکیٹس اوریادگاری شیلڈزتقسیم کیئے۔

error: Content is protected !!