قومی سوکا ٹیم نے یونان پہنچنے کے بعد اپنی ٹریننگ کا آغاز کردیا

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) یونان کے شہر کریٹ سے موصولہ اطلاعات کے مطابق پاکستان ٹیم دوسرے سوکا ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے کریٹ پہنچ گئی اور مختصر آرام کے بعد ٹریننگ کا آغاز کردیا۔ کریٹ کے ایکروپولیس گراؤنڈ کی سرسبز فیلڈ پربرطانوی ہیڈ کوچ کیون ریوز نے قومی ٹیم کو فزیکل ٹریننگ کرائی۔ کیون ریوز نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ تمام کھلاڑی مکمل طور پر فٹ ہیں اور 14اکتوبر کواپنے پہلے میچ میں سلوانیا کیخلاف کھیلنے کیلئے بے چینی سے منتظر ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم نے بھرپور تیاری کی ہوئی ہے اور حریف ٹیم کیلئے ہرگز ترنوالہ ثابت نہیں ہوں گے۔منیجر زیب خان نے کراچی سے کریٹ تک کے سفر کو اطمنان بخش قرار دیتے ہوئے کہا کہ سفر کے دوران ہمیں کسی قسم کی کوئی پریشانی نہیں ہوئی ۔موسم کے بارے میں زیب خان نے بتایا کہ یہاں کا موسم انتہائی خوشگوار ہے اور 22ڈگری سنٹی گریڈ درجہ حرارت قومی ٹیم کیلئے آئیڈیل ہے۔ انشاء اﷲ ہم اٹیکنگ فٹبال کھیلیں گے اور اپنی عمدہ کارکردگی سے یورپی ٹیموں کو سخت فائٹ دیں گے۔ٹیم کے ہمراہ سی او اولیثررلیگز اسحق شاہ بھی موجود ہیں جو ٹیم کی تیاری اور ان کے لئے کئے جانے والے جملہ انتظامات کو ازخود مانیٹر کررہے ہیںتاکہ کھلاڑی پوری توجہ ایونٹ اور اپنی کارکردگی پر مرکوز رکھ سکیں۔

error: Content is protected !!