پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم نے جنوبی افریقا میں پہلے پریکٹس میچ میں بوائز کی انڈر 17 ٹیم کو 136 رنز سے شکست دیدی

پوچ فیسٹروم (سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے جنوبی افریقا میں پہلے پریکٹس میچ میں بوائز کی انڈر 17 ٹیم کو 136 رنز سے شکست دیدی ۔پوچ فیسٹروم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان ویمنز ٹیم نے نارتھ ویسٹ انڈر 17 بوائز ٹیم کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹ کے نقصان پر مقررہ 50 اوورز میں 232 رنز بنائے۔پاکستان کی جانب سے عالیہ ریاض نے آل راؤنڈ کھیل پیش کیا ، انہوں نے 50 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور میچ میں 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ، جواب میں لڑکوں کی انڈر 17 ٹیم ہدف کے تعاقب میں 96 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

error: Content is protected !!