پاکستان سپر لیگ،کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کا مقابلہ آج

شارجہ(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان سپر لیگ میں آج اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کے درمیان مقابلہ ہوگا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز آج ایونٹ میں پہلی مرتبہ آمنا سامنے ہوں گی ۔ دونوں ٹیموں کے پاس بیٹنگ اور بولنگ کے بڑے بڑے نام شامل ہیں۔

کراچی کنگز کو ایونٹ میں کامیابی کا تسلسل برقرار رکھنے کا چیلنج درپیش ہوگا، عماد وسیم الیون پوائنٹس ٹیبل پر اپنے 4 میچز میں 7 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے جب کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کو دو ناکامیوں کا سامنا کرنا پڑا ہے اور 4 میچز کھیل کر اس کے پاس 4 پوائنٹس ہیں۔

شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں دونوں ٹیموں کے درمیان میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے شروع ہوگا ۔

error: Content is protected !!