پاکستانی کرکٹ ٹیم آسٹریلیا میں ٹیسٹ سیریز کھیلے گی۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم آسٹریلیا میں ٹیسٹ سیریز کھیلے گی۔

لاہور ۔پاکستانی کرکٹ ٹیم اس سال کے اواخر میں آسٹریلیا کا دورہ کرے گی جہاں وہ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

یہ سیریز جو بینو قادر ٹرافی کے نام سے کھیلی جائے گی

تیسری ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہوگی۔

پاکستانی ٹیم دورے کا آغاز چار روزہ وارم اپ میچ سے کرے گی۔
تینوں ٹیسٹ میچز پرتھ۔ میلبرن اور سڈنی میں کھیلے جائیں گے۔
دورے کا پہلا ٹیسٹ چودہ دسمبر سے پرتھ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
یہ پہلا موقع ہوگا کہ پاکستانی ٹیم اس گراؤنڈ میں ٹیسٹ کھیلے گی

اس سے قبل پاکستانی ٹیم پرتھ کے مشہور واکا گراؤنڈ میں ٹیسٹ میچز کھیلتی رہی ہے۔
سیریز کا دوسرا ٹیسٹ جو باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے طور پر مشہور ہے

چھبیس دسمبر سے میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔
سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ تین جنوری 2024سے سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔

پاکستانی ٹیم میلبرن اور سڈنی میں دو دو ٹیسٹ میچز جیت چکی ہے۔

یہ کپتان بابراعظم کا آسٹریلیا کا تیسرا ٹیسٹ ٹور ہوگا۔

اس سے قبل وہ دسمبر 2016میں مصباح الحق اور نومبر 2019میں اظہرعلی کی قیادت میں آسٹریلیا میں ٹیسٹ کھیل چکے ہیں۔

بابراعظم آسٹریلیا میں ابتک پانچ ٹیسٹ میچوں میں278 رنز بناچکے ہیں جس میں برسبین ٹیسٹ میں بنائی گئی سنچری قابل ذکر ہے اس کے علاوہ انہوں نے ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں 97 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔
فاسٹ بولر نسیم شاہ نے 2019میں برسبین میں اپنا پہلا ٹیسٹ کھیلا تھا

جس کے بعد سے وہ تینوں فارمیٹس میں 42میچوں میں 80 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔
پاکستانی ٹیم نے آخری بار آسٹریلیا کا دورہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سلسلے میں کیا تھا جس کا اس نے فائنل کھیلا تھا۔

آسٹریلیا اور پاکستان کے اسپنرز رچی بینو اور عبدالقادر کے نام سے بینو قادر ٹرافی کا آغاز 2022میں ہوا تھا جب آسٹریلوی ٹیم نے سولہ سال کے وقفے کے بعد پاکستان کا دورہ کیا تھا اور ٹیسٹ سیریز پیٹ کمنز کی قیادت میں ایک صفر سے جیتی تھی۔

آسٹریلیا پاکستان ٹیسٹ سیریز کا شیڈول۔
14سے 18دسمبر۔ پہلا ٹیسٹ پرتھ اسٹیڈیم۔
26سے30 دسمبر ۔ دوسرا ٹیسٹ میلبرن کرکٹ گراؤنڈ ۔
3سے7 جنوری۔ تیسرا ٹیسٹ ۔ سڈنی کرکٹ گراؤنڈ۔

 

error: Content is protected !!