پاکستان کی پہلی سپر کبڈی لیگ آج سے شروع ہو گی

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کی پہلی سپرکبڈی لیگ آج سے لاہور میں شروع ہو گی، ایونٹ میں16غیر ملکیوں سمیت 132کھلاڑی میدان میں اتریں گے ۔پاکستان میں سپر کبڈی لیگ کے میلے کا آج سے آغاز ہو رہا ہے جس کی خاص بات کبڈی کے دیسی کھیل کو لگنے والا ولایتی تڑکا ہے یعنی غیر ملکی کھلاڑی بھی کبڈی کھیلیں گے ۔دس ٹیمیں ٹائٹل کی جنگ لڑیں گی، ہر ٹیم نے دس دس بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب کر رکھا ہے ، 16غیر ملکی اور116قومی کھلاڑی ایونٹ کا حصہ ہیں، کبڈی ایشین سٹائل میں کھیلی جائے گی جس کے میچز سپورٹس جمنازیم لاہور میں شیڈول ہیں ۔ ایونٹ میں شریک لاہورتھنڈر کبڈی ٹیم کے فرنچائزڈ منیجنگ ڈائریکٹر علی اکبر گروپ سعداکبر خان ،چیئرمین تاراگروپ ڈاکٹر خالد حمید اورچیف ایگزیکٹو سائبان گروپ اعظم چیمہ نے سٹرابری سپورٹس مینجمنٹ کے حیدر علی داؤد سے ٹیم کے ملکیتی حقوق کی دستاویزات وصول کرلیں ،اس سلسلے میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیاگیاتھا۔لاہورتھنڈر کی ٹیم مدثر شاہ ،محمد سفیان ،احسن محمود ،عاطف سہیل ،محمد افضل ،محمد علی ،محمد مجاہد ،محمد عابد ،مظہر اقبال اور مرتضیٰ جلامدیراپر مشتمل ہے ۔سپرکبڈی لیگ کی افتتاحی تقریب آج لاہور میں ہوگی ،کبڈی کے شاندار اور جاندار مقابلے 10دن جاری رہیں گے ا ور فاتح کا فیصلہ 10مئی کو ہوجائے گا۔

error: Content is protected !!