پریٹی اورگرس گیل کی سیلفی ہٹ ہو گئی


ممبئی (سپورٹس لنک رپورٹ) بالی وڈ اداکارہ پریٹی زنٹا کی معروف ویسٹ انڈین کرکٹرکرس گیل کیساتھ سیلفی سامنے آئی ہے۔ یہ سیلفی پریٹی نے انڈین پریمیئرلیگ کے کرک میش ایونٹ کے دوران لی ہے جب ان کی ٹیم نے مخالف ٹیم کو شکست دیکر ایک ٹرافی جیتی تھی۔اس میں پریٹی ٹرافی تھامے موجود ہیں۔ یہ سیلفی سوشل میڈیا پر مقبول ہورہی ہے۔آئی پی ایل کے گزشتہ ایڈیشنز میں جارح مزاج بلے باز کرس گیل رائل چیلنجر بنگلور کا حصہ رہے ہیں تاہم اس سال وہ کنگز الیون پنجاب کا حصہ ہیں جس کی مالک پریٹی زنٹا ہیں۔

error: Content is protected !!