چیمپئنز لیگ،نیمار کی ہیٹ ٹرک،پی ایس جی کی جیت


بارسلونا (سپورٹس لنک رپورٹ) فٹبال چیمپئنز لیگ میں پی ایس جی کے سپر سٹار نیمار نے گولز کی ہیٹ ٹرک کر دی، حریف ٹیم کو چھ ایک کی شکست سے دوچار کر دیا، ادھر لیونل میسی کے دو گولز نے بارسا کو فتح دلا دی۔دنیا کے ہردلعزیز کھیل فٹبال کے بڑے مقابلے چیمپئنز لیگ میں جاری ہیں ۔ گروپ سی میں سٹارز سے بھری پیرس سینٹ جرمین کا میچ یکطرفہ ثابت ہوا ۔ نیمار نے بیس اور بائیس منٹ پر گیند کو جال میں ڈال کر برتری کی دھاک بٹھائی۔ کیوانی، ڈی ماریا اور ایمباپی کی کامیابی کے بعد پھر نیمار نے سکور کر دیا۔نیمار کی شاندار ہیٹ ٹرک نے حریف ریڈ سٹار کو چھ ایک سے ہرا دیا۔ گروپ بی کے میچ میں بارسلونا کے کپتان لیونل میسی چھا گئے۔ ٹوٹنہم کے خلاف میسی کے دو خوبصورت گولز نے چار دو کی فتح سے ہمکنار کر دیا۔ سپرسٹار کھلاڑی ہی نہیں فٹبال پرستار بھی خوب محظوظ ہوئے۔

error: Content is protected !!