انگلش ٹیم سری لنکا کیخلاف اچھی کارکردگی دکھائے گی، جانی بیئرسٹا


لندن(سپورٹس لنک رپورٹ)انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے بلے باز جانی بیئرسٹا نے کہا ہے کہ دورہ سری لنکا کے دوران انگلش ٹیم پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز میں سری لنکن وکٹوں پر شاندار کارکردگی دکھانے کیلئے تیارہیں، انگلینڈ اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کا آغاز دس اکتوبر سے دمبولا میں پہلے ون ڈے میچ سے ہوگا، سری لنکا کی ٹیم نے ہوم گرائونڈ پر آخری بار ون ڈے سیریز 2015 میں ویسٹ انڈیز کو شکست دیکر جیتی تھی اس کے بعد سے اسے ہوم سیریز میں کامیابی نہیں ملی ہے، جانی بیئرسٹا کا ایک انٹرویو کے دوران کہنا تھا کہ اگر سری لنکا نے بیٹنگ وکٹیں بنائیں تو اس کیلئے بھی تیار اور اگر سپن وکٹیں بنائیں گے تو ہم اس کیلئے بھی تیار ہیں، ان کا کہنا تھا کہ انگلش ٹیم مکمل تیاری کے ساتھ سری لنکا کا مقابلہ کریگی اور ہماری کوشش ہو گی کہ سری لنکا کیخلاف ون ڈے میچوں کی سیریز میں کامیابی حاصل کریں۔

error: Content is protected !!