یو ایس اوپن :وزنائیکی دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئیں

نیویارک (سپورٹس لنک رپورٹ) یو ایس اوپن ٹینس میں ڈنمارک کی کیرولین وزنائیکی دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئیں، سربیا کے ٹینس سٹار نواک ڈجکووچ نے بھی اپنا میچ جیت لیا۔عالمی ٹینس سٹارز امریکہ میں ان ایکشن ہوگئے، یو ایس اوپن میں ڈنمارک کی کیرولین وزنائیکی نے فتح سے ایونٹ کا آغاز کیا اور آسٹریلیا کی سمانتھا سٹوسر کو ہرا دیا۔ مردوں میں نواک جوکووچ بھی کامیاب رہے۔سربین سٹار نے پہلے راؤنڈ میں ہنگری کے مارٹن کو ناکامی سے دوچار کیا، ایک اور میچ میں جرمنی کے الیگزینڈر زاویئر نے کینیڈین کھلاڑی پیٹر پولانسکی کو شکست دی۔

error: Content is protected !!