
سہ ملکی سیریز، افغانستان نے پاکستان کو 18 رنز سے شکست دے دی
سہ ملکی سیریز کے شارجہ میں کھیلے جانے والے میچ میں افغانستان نے پاکستان کو جیت کے لیے 170 رنز کا ہدف دیا ہے، افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
افغانستان نے پاکستان کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بنائے۔
افغان اوپنر رحمان اللہ گرباز صرف 8 رنز بنا کر جلد آؤٹ ہوگئے۔ تاہم صدیق اللہ اتل اور ابراہیم زدران نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے اننگز کو سنبھالا۔ صدیق اللہ اتل نے 45 گیندوں پر 64 رنز بنائے جبکہ ابراہیم زدران نے 45 گیندوں پر 65 رنز کی اننگز کھیلی۔
دیگر بلے بازوں میں عزمت اللہ عمرزئی 4، محمد نبی 6 اور کپتان راشد خان ناقابلِ شکست 8 رنز بنا سکے۔ کریم جنت 8 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔
پاکستان کی جانب سے فہیم اشرف سب سے کامیاب بولر رہے جنہوں نے 4 اوورز میں 3 وکٹیں حاصل کیں۔ شاہین شاہ آفریدی اور صائم ایوب نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
یوں افغانستان نے پاکستان کو جیت کے لیے 170 رنز کا ہدف دیا ہے۔
اس سے قبل افغانستان کے کپتان راشد خان نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا،
ان کا کہنا تھا کہ پہلے بیٹنگ کا فیصلہ درست رہتا ہے کیونکہ اب چیس کرنا مزید مشکل ہوتا جا رہا ہے۔ ’ اولیور کی موجودگی بولرز کے لیے مشکلات پیدا کرتی ہے، لیکن اصل بات اچھا کرکٹ کھیلنے کی ہے۔‘
راشد خان کے مطابق 170 سے زائد کا مجموعہ ایک اچھا اسکور ہوگا۔
افغانستان نے ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی ہیں۔ مجیب اور اشرف کو ڈراپ کیا گیا ہے، جبکہ غزنفر کو ٹی 20 میں ڈیبیو کا موقع ملا ہے اور نور بھی آج کھیل رہے ہیں۔
پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ وہ بھی ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ ہی کرتے۔ انہوں نے بتایا کہ فاسٹ بولرز شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف ٹیم میں واپس آ گئے ہیں،
جب کہ حسن علی اور سلمان مرزا اسکواڈ سے باہر ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کے اسپنرز ’مِسٹری بولرز‘ ہیں اور ان کا مقابلہ کرنا ایک بڑا چیلنج ہوگا۔



