
چوتھا چیف آف نیول اسٹاف نیشنل ہاکی ٹورنامنٹ 25 ستمبر سے لاہور میں کھیلا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق چوتھا چیف آف نیول اسٹاف نیشنل ہاکی ٹورنامنٹ 25 ستمبر تا 5 اکتوبر نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔
ایونٹ میں شرکت کے حوالے پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے تمام ملحقہ یونٹس کو لیٹر جاری کردیا گیا ہے۔ لیٹر میں تمام یونٹس / ڈیپارٹمنٹس کو 15 ستمبر تک اپنی کنفرمیشن بمعہ دستاویزات ارسال کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
اس حوالے سے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل اولمپین رانا مجاہد علی خاں نے کہا ہے کہ ہم اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے چوتھا ایڈیشن چیف آف نیول اسٹاف نیشنل ہاکی ٹورنامنٹ کو کامیاب ایونٹ بنائیں گے۔
امید ہے ہمیشہ کی طرح اس بار بھی تمام آفیشلز و کھلاڑی ڈسپلن کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے بھرپور انداز میں شرکت کریں گے۔



