کرکٹ

قومی انڈر 19 ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ ; چیلنجرز اور سٹارز کی کامیابی

قومی انڈر 19 ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ۔ چیلنجرز اور سٹارز کی کامیابی

کراچی یکم اکتوبر۔ قومی انڈر 19 ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں بدھ کے روز کھیلے گئے میچوں میں چیلنجرز اور سٹارز نے کامیابی حاصل کی۔

نیشنل بینک سٹیڈیم میں سٹارز نے سٹرائیکرز کو 10 وکٹوں سے ہرادیا۔

سٹرائیکرز پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 52 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ذوفشاں ایاز اور شہربانو نے پندرہ پندرہ رنز بنائے۔ روزینہ اکرم نے 12 رنز دے 4 وکٹیں حاصل کیں۔ماہ نور زیب نے 7 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں۔

سٹارز نے جواب میں بغیر کسی نقصان کے ہدف حاصل کرلیا۔ کومل خان 36 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہیں۔
روزینہ اکرم اور ماہ نور زیب پلیئرز آف دی میچ قرار پائیں۔

اوول گراؤنڈ میں چیلنجرز نے کانکررز کو 12 رنز سے ہرادیا۔

چیلنجرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ایک وکٹ پر145 رنز بنائے۔راویل فرحان نے 9 چوکوں کی مدد سے62 رنز سکور کیے اور وہ ناٹ آؤٹ رہیں۔

کانکررز جواب میں 9 وکٹوں پر 133 رنز بنا پائی۔ سمیعہ افسرنے 39 ۔ اورصبیحہ نور نے 35 رنز بنائے۔ہانیہ احمر نے تین وکٹیں حاصل کیں۔  راویل فرحان پلیئر آف دی میچ قرار پائیں۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!