کرکٹ

انڈر 19 ورلڈ کپ اور سہ ملکی سیریز کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان

پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ اور

تین ملکی سیریز کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان کر دیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے تین ملکی سیریز اور آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کے لیے قومی انڈر 19 اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ کپتانی کا فریضہ فرحان یوسف برقرار رکھیں گے،

جبکہ اسکواڈ میں ایک تبدیلی کی گئی ہے اور محمد حذیفہ کی جگہ عمر زیب شامل کیا گیا ہے۔

پاکستان انڈر 19 اسکواڈ میں کپتان فرحان یوسف، نائب کپتان عثمان خان، عبدالسبحان، احمد حسین، علی حسن بلوچ، علی رضا، دانیال علی خان اور عمر زیب شامل ہیں۔ حمزہ ظہور، حذیفہ احسن، مومن قمر، محمد صیّام، محمد شایان، نقاب شفیق اور سمیر منہاس بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

پاکستان نے حال ہی میں انڈر 19 ایشیا کپ میں یو اے ای کو 70 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا، جس سے ٹیم کا حوصلہ مزید بلند ہوا ہے۔

تین ملکی سیریز 25 دسمبر سے 6 جنوری تک زمبابوے میں کھیلی جائے گی، جس میں میزبان زمبابوے کے علاوہ افغانستان بھی شامل ہے۔ پاکستان انڈر 19 ٹیم اس سیریز میں کم از کم 4 میچز کھیلے گی۔

آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ 15 جنوری سے 6 فروری تک نمیبیا اور زمبابوے میں منعقد ہوگا، اور دونوں ٹورنامنٹس 50 اوورز کے فارمیٹ میں کھیلے جائیں گے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!