اتھلیٹکسفٹ بال

پاکستان کے اولمپک چیمپین ارشد ندیم کی فیفا کے صدر "جیانی انفانٹینو” سے ملاقات

پاکستان کے اولمپک چیمپین ارشد ندیم کی فیفا کے صدر "جیانی انفانٹینو” سے ملاقات

دبئی ; پاکستان کے اولمپک چیمپین ارشد ندیم کی دبئی میں منعقد ہونے والے گلوبل اسپورٹس سمت میں فیفا کے صدر جیانی انفینٹنو سے ملاقات ہوئی۔

فیفا کے صدر نے ارشد ندیم سے ان کے تھرو کے بارے میں سوال کیا جس کے جواب میں ارشد ندیم نے کہا کہ تھرو 92 میٹر تھی اور اب اس کا ریکارڈ توڑنا ہے۔

یہ ملاقات دبئی میں ورلڈ اسپورٹس سمٹ کے موقع پر ہوئی، جس کے بعد ارشد ندیم نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’میدان سے عالمی فورمز تک، کھیل کی واقعی ایک ہی زبان ہوتی ہے۔ ورلڈ اسپورٹس سمٹ میں فیفا کے صدر جیانی انفانٹینو سے ملاقات میرے لیے باعثِ اعزاز رہی۔‘

ارشد ندیم اب صرف پاکستان کے جیولن تھرو کے چیمپئن نہیں رہے بلکہ وہ پاکستانی کھیلوں کے عالمی سفیر کے طور پر ابھر چکے ہیں۔ وہ ایسے بین الاقوامی اسپورٹس آئیکون بن گئے ہیں جو دنیا کے اعلیٰ ترین کھیلوں کے فورمز پر پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

آج جہاں بھی کھیلوں کی دنیا کی بڑی شخصیات جمع ہوتی ہیں، وہاں پاکستان کا ایک نمایاں چہرہ ضرور نظر آتا ہے اور وہ چہرہ ارشد ندیم کا ہے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!