کرکٹ

آئی پی ایل 2026 کے ٹیلی کاسٹ پر بنگلہ دیش میں بھی پابندی عائد

آئی پی ایل 2026 کے ٹیلی کاسٹ پر بنگلہ دیش میں بھی پابندی عائد

بھارت کی جانب سے بنگلہ دیشی فاسٹ بولر کو آئی پی ایل میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی ٹیم سے باہر کرنے کے فیصلے کے بعد بنگلہ دیش میں آئی پی ایل نشر کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

بنگلہ دیش حکومت نے آئی پی ایل کی ٹیلی کاسٹ پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کا مستفیض الرحمان کو کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی ٹیم سے نکالنے کا فیصلہ بنگلہ دیشی عوام کے لیے تکلیف دہ، افسوس ناک اور رنج کا باعث ہے۔

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مستفیض الرحمان کو آئی پی ایل 2026 سے بی سی سی آئی کی ہدایت پر باہر کیا گیا، اعلامیے میں واضح کیا گیا کہ اس فیصلے کی کوئی معقول وجہ بھی سامنے نہیں آئی۔

بی سی بی کے مطابق اس اقدام سے بنگلہ دیش کے عوام کے جذبات کو شدید ٹھیس پہنچی ہے۔

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے بیان میں اگلے احکامات تک آئی پی ایل کے تمام میچز اور پروگرامز کی نشریات اور ٹیلی کاسٹ بند کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ یہ حکم مجاز اتھارٹی کی منظوری سے اور عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے جاری کیا گیا ہے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!