فٹ بال

پاکستان پہلی بار یوئیفا فٹبال ڈیولپمنٹ ٹورنامنٹ کا حصہ بن گیا

پاکستان فٹبال کے لیے بڑا بریک تھرو،

پاکستان پہلی باریوئیفا فٹبال ڈیولپمنٹ ٹورنامنٹ کا حصہ بن گیا۔

صدر پاکستانریشن فٹبال فیڈ محسن گیلانی کے مطابق پاکستان انڈر 16 ٹیم کو یوئیفا ٹورنامنٹ کھیلے گی،

جبکہ اپریل میں پاکستان یوئیفا ڈیولپمنٹ ٹورنامنٹ میں ایکشن میں دکھاٸی دیگا، جہاں میزبان قازقستان، روس، آذربائیجان مدمقابل ہونگے۔

محسن گیلانی نے کہا کہ یوئیفا ٹورنامنٹ میں شرکت پاکستان فٹبال کے لیے اہم سنگِ میل ہے، جہاں نوجوان کھلاڑیوں کو عالمی معیار سیکھنے کا موقع ملے گا۔

صدر پی ایف ایف نے مزید کہا کہ یوتھ ڈیولپمنٹ پی ایف ایف کی اولین ترجیح ہے، جبکہ یوئیفا ڈیولپمنٹ ٹورنامنٹ 24 سے 30اپریل تک قازقستان میں کھیلا جاٸیگا۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!