
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026؛ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا نیا اعلامیہ جاری
ویب ڈیسک: بنگلہ دیش کے اسپورٹس ایڈوائزر ڈاکٹر آصف نذرل کے بیان پر بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی وضاحت ، ڈاکٹر آصف نذرل نے بی سی بی اور آئی سی سی کے درمیان ہونے والے رابطے کا حوالہ دیا۔
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا اپنے اعلامیہ میں کہنا تھا کہ یہ رابطہ بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے سیکورٹی تحفظات کے حوالے سے تھا، اس جواب کو آئی سی سی کی جانب سے باضابطہ جواب نہ سمجھا جائے۔
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کو ابھی تک آئی سی سی کے جواب کا انتظار ہے، اس گفتگو کو آئی سی سی کی جانب سے وینیوز کی منتقلی کا باضابطہ جواب نہ سمجھا نہ جائے، بنگلہ دیش نے اپنے میچز بھارت سے دوسرے وینیو پر منتقلی کی درخواست کی ہے۔
بی سی بی اس بات کو دہراتا ہے کہ انہوں نے وینیوز کے حوالے سے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے وینیوز کی بھارت سے منتقلی کی درخواست کی ہے،بی سی بی اس بات کی تصدیق کرتا ہے کہ انہیں ابھی بھی آئی سی سی کی جانب سے جواب کا انتظار ہے۔



