
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: پاکستان کو سیمی فائنل میں پہنچنے کیلئے کیا کرنا ہوگا؟
کل کولمبو میں پاکستان اور سری لنکا سپر ایٹ راؤنڈ میں اپنا اپنا آخری میچ کھیل رہے ہیں۔ پاکستان یہ میچ جیت کر سیمی فائنل میں جا سکتا ہے
لیکن اس کے لئے گرین شرٹس کو 3 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر موجود بلیک کیپس سے بہتر نیٹ رن ریٹ حاصل کرنا ہو گا۔ مبصرین نے تخمینہ بتا دیا کہ پاکستان کل کے میچ میں کتنے مارجن سے جیتے تو ہمارا نیٹ رن ریٹ ہمیں سیمی فائنل میں لے جائے گا۔
سپر ایٹ مرحلے میں انگلینڈ کے خلاف نیوزی لینڈ کی شکست کے بعد پاکستان کی سیمی فائنل میں رسائی کے لیے راہ نکل آئی۔
پالیکیلے میں شیڈول میچ میں سری لنکا کے خلاف فتح کے بعد پاکستان اور نیوزی لینڈ کے پوائنٹس برابر ہو جائیں جس کے بعد فیصلہ نیٹ رن ریٹ پر ہوگا۔
کرک انفو کے مطابق نیٹ رن ریٹ کو بہتر بنانے کے لیے پاکستان کو سری لنکا کے خلاف 64 یا زائد رنز سے فتح حاصل کرنی ہوگی۔ جبکہ دوسری بیٹنگ کی صورت میں پاکستان کو ہدف کا تعاقب 13.1 اوورز میں کرنا ہوگا۔
واضح رہے انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں کیویز کو انگلینڈ کےخلاف چار وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔



