PSL2026

پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے پاکستان سپر لیگ میں نئے ریکارڈز بنا دئیے

قومی کرکٹر اورپشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے پی ایس ایل میں نئے ریکارڈز بنا دئیے۔

تفصیلات کے مطابق بابر اعظم نے چوتھی بار ایک سیزن میں 500 رنز کا سنگ میل عبور کرلیا۔

بابر اعظم ایک ہی سیزن میں دو سنچریاں بنانے والے دوسرے کھلاڑی بھی بن گئے ہیں۔ اس کے علاوہ بابر اعظم پی ایس ایل کی تاریخ میں 4 سنچریاں بنانے والے جوائنٹ ٹاپ پلیئر بن گئے۔

پشاور زلمی کے کپتان نے پی ایس ایل 11 کے کوالیفائر میں اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف شاندار سنچری اسکور کی،

انہوں نے 59 گیندوں پر 103 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس میں 12 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!