ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کو شادی کی مبارکباد کا تانتا بندھ گیا


ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کو شادی کی مبارکباد کا تانتا بندھ گیا،مبارک دینے والوں میں کرکٹ ،شوبز اور سیاست کے بڑے نام شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کا معاشقہ بڑے عرصے سے خبروں کی زینت بنا رہا اور بالآخر ان دونوں نے اپنی محبت کی تصدیق کرتے ہوئے اپنی شادی کا اعلان کر دیا تھا اور انکے مداح بڑے عرصے سے انکی شادی کا انتظار میں تھے اور بالآخر انکے مداحوں کا انتظار ختم ہوا انوشکا شرما اور ویرات رشتہ ازدواج میں بندھ گئے۔

شادی کی تقریبات اٹلی میں منعقد ہوئیں ۔شادی کے موقع پر قریبی دوستوں نے شرکت کی۔دونوں سٹار اس موقع پر بہت خوش تھے۔شادی کی خبر آتے ہی کرکٹ اور بالی وڈ کے بڑے ستاروں کی جانب سے ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کو شادی کی مبارکباد کا تانتا بندھ گیا

تعارف: zohaib waqar