آل پاکستان ویل چیئر یوزر کرکٹ ٹورنامنٹ

جسمانی طور پر معذور افرادکے لیے آل پاکستان ویل چیئر یوزر کرکٹ ٹورنامنٹ جناح اسٹیڈیم سپورٹس کمپیکس اسلام آباد میں منعقدکیا گیا ۔ ٹورنامنٹ میں پاکستان کے مختلف شہروں سے ویل چیئر صارف کی 10ٹیموں بشمول2خواتین ٹیموں نے بھی شرکت کی۔ان کھلاڑیوںنے افتتاحی دن کے کھیل میں غیر معمولی مہارت کی نمائش کی اور عالمی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کرنے کایقین دلایا۔پورے ملک سے 100 سے زائد کھلاڑیوں نے 8 ویں آل پاکستان وہیل چیئر یوزر کرکٹ ٹورنامنٹ میں حصہ لیا۔اس موقع پر مہمان خصوصی وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جس طرح سول سوسائٹی اور کارپوریٹ سیکٹر نے معذور بچوں کیلئے آواز اٹھائی وہ قابل تحسین ہے، یہ ذمہ داری حکومت کی تھی ،میں یقین دہانی کراتی ہوں کہ پاکستان سپورٹس بورڈ کی رینوویشن میں معذور افراد کے لیے بھی ہر وہ سہولت رکھی جائے گی جو عام افراد کے لئے ہے، ہو سکتا ہے آپ کے اندر وہ صلاحیت موجود ہو جو تندرست انسان میں نہ ہو،وہیل چیئر پر کرکٹ کھیلنا عام انسان سوچ بھی نہیں سکتا لیکن آپ نے کردکھایا،آپ بہت کچھ کرنا چاہتے ہیںمیں خود ایک حادثے کا شکار ہوئی،میرے اندر ایک جذبہ ہے کہ آپ لوگوں کے لیے کچھ کروں،ریڈیو پاکستان ہفتے میں ایک دن آپکے لیے خصوصی پروگرام کرے گا،پی ٹی وی پر بھی ایک سلسلہ شروع کر رہے ہیں مارننگ شو ہفتے میں ایک دن آپ کے لیے کیا جائے گاہم سب کو آپکی آواز بننا چاہئے،میرا آفس ہمیشہ آپکے لیے کھلا ہے اورپی ٹی وی سپورٹس یہ میچز نشر کرے گا۔

تعارف: newseditor