سڈنی :آسٹریلیا میں بِگ بیش لیگ شروع ہوگئی، افتتاحی میچ میں سنسنی خیز مقابلہ ہوا، سڈنی تھنڈر کے کپتان شین واٹسن نے اپنی بیٹنگ سے میچ کو یکطرفہ بنا دیا، 77 رنز کی دھواں دار اننگز، 6 چوکے 6 چھکے لگائے۔ کینگروز کے دیس میں سب سے بڑے کرکٹ ایونٹ بِگ بیش کا آغاز ہوگیا۔ سڈنی میں دونوں میزبان ٹیمیں سِکسرز اور تھنڈر مدمقابل آئیں، سِکسرز نے 9 وکٹ پر ایک سو پچاس رنز بنائے۔
جواب میں تھنڈرز کی ایک رن پر ہی پہلی وکٹ گری۔ اوپنر پیٹرسن نے انتیس رنز تک مزاحمت کی پھر شین bacansport واٹسن نے قائدانہ صلاحیتیں دکھائیں۔ چھیالیس گیندوں 77 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔ چھے چوکے اور چھ ہی چھکے لگائے۔ جیت کو آسان ہی نہیں یقینی بنا کر دھواں دار اننگز کھیلنے کے انعام میں انہیں مین آف دی میچ قرار دیا گیا ۔ سڈنی تھنڈرز نے 5 وکٹ کی کامیابی سے ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کیا ۔