سری لنکا کی ناکامیوں کا سلسلہ جاری،ٹی ٹونٹی میچ میں بھی شکست

سری لنکن کرکٹ ٹیم نے دورئہ بھارت میں نئی پستیوں کو چھولیا، سرلنکا پہلے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں 16 اوور میں صرف 87 رنز پر ڈھیرہو کر 93 رنز سے شکست کھاگئے۔

بھارتی اسپنر یزویندر چاہل نے 23 رنز دے کر4 اور ہردیک پانڈیا نے 3وکٹ لیے،تاہم لنکن ٹیم کی جانب سے اپل تھرنگا 23، نروشن ڈکویلا 13، پریرا 19 اور چمیرا 12 رنز اسکور کرسکے۔

اس سے قبل ہوم ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے تین وکٹ پر 180 رنز اسکورکیے تھے،ٹیم کی جانب سے کے ایل راہول 61، دھونی 39 اور منیش پانڈے کے دھواں دھار 32 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

تعارف: newseditor