ملتان کی ٹیم نے آل پاکستان ویل چیئر کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا

اسلام آباد: ملتان کی ٹیم نے آل پاکستان ویل چیئر کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا۔فائنل میں ملتان نے اسلام آباد کے خلاف 17 رنز سے کامیابی حاصل کی۔تفصیلات کے مطابق ملتان کی ٹیم نے آل پاکستان ویل چیئر کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا۔ملتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 53 رنز بنائے ۔ملتان کی جانب سے عمران مجید نے 22 رنز بنائے۔ جواب میں اسلام آباد کی ٹیم 5 اوورز میں 3 وکٹوں پر 36 رنز ہی بناسکی۔ٹورنامنٹ کے اختتام پر فاتح ٹیم کیلے 50 ہزار روپے اور رنر اپ ٹیم کیلئے 25 ہزار روپے کی انعامی رقم دی گئی۔سیمی فائنلز میں ملتان نے لاہور کی ٹیم کو جبکہ اسلام آباد نے کراچی کی ٹیم کو ہرایا تھا۔دو روزہ ٹورنامنٹ میں 8 ویل چیئر کرکٹ ٹیموں نے حصہ لیا جن میں کوئٹہ ، کراچی ، میرپور خاص ، لاہور ، اسلام آباد ، ملتان اور مردان شامل ہیں۔

تعارف: newseditor