قائد اعظم ٹرافی فائنل ، سمیع اﷲ خان کی کیریئر بیسٹ باؤلنگ

سوئی نادرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کے فاسٹ باؤلر سمیع اﷲ خان نے واپڈا کے خلاف فائنل میں شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کیا اور 62 رنز کے عوض 8 وکٹیں حاصل کیں۔ ان کی تباہ کن باؤلنگ کی بدولت سوئی نادرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ نے واپڈا کو 103 رنز سے ہرا کر ٹائٹل جیتا۔ سمیع اﷲ کی یہ کیریئر بیسٹ باؤلنگ ہے، انہیں میچ میں 11 وکٹیں حاصل کرنے پر میچ کا بہترین پلیئر قرار دیا گیا۔

تعارف: newseditor