سعودی عرب کا اسرائیلی کھلاڑیوں کو ویزا دینے سے انکار

ریاض: شطرنج کی عالمی نتطیم ورلڈ چیس فیڈریشن کے مطابق سعودی عرب نے شطرنج کی عالمی چیمپیئن شپ میں شرکت کے لیے سات اسرائیلی کھلاڑیوں کو ویزا دینے سے انکار کر دیا ہے۔

قطری کھلاڑیوں کو بھی ویزے فراہم نہیں کیے گئے ہیں۔ شطرنج کا یہ عالمی مقابلہ چھبیس سے تیس دسمبر تک سعودی عرب میں منعقد ہو رہا ہے۔ یہ امر بھی اہم ہے کہ سعودی عرب سمیت کسی خلیجی ریاست کے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات نہیں ہیں۔

تعارف: newseditor