میلبرن: انگلش کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ٹریور بیلس نے فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن پر بال ٹیمپرنگ کا الزام مسترد کردیا۔ آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان میلبرن ٹیسٹ کے دوران ایک ویڈیو منظرعام پر آئی ہے جس میں انگلش بولر جیمز اینڈرسن کو گیند کے ساتھ ناخن کے ذریعے چھیڑ چھاڑ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ آئی سی سی کی جانب ...
مزید پڑھیں »ماہانہ محفوظ شدہ تحاریر : دسمبر 2017
کرکٹر اسماویہ اقبال کی رسم مایوں
ملتان: پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی اسماویہ اقبال 30 دسمبر کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے جارہی ہیں۔ گذشتہ روز ملتان میں اسماویہ اقبال کی رسمِ مایوں ہوئی جس میں رشتے داروں اور ساتھی خواتین کرکٹرز نے بھی شرکت کی۔ مایوں کی رسم میں اسماویہ اقبال نے زرد رنگ کے گوٹے والا کرتا، پاجاما زیب تن کیا اور ساتھ ...
مزید پڑھیں »قومی ون ڈے کپ کے افتتاحی روز چار میچوں کا فیصلہ
کراچی:قومی ون ڈے کپ کے افتتاحی روز چار میچوں کا فیصلہ ہوگیا نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیشنل بینک نے نوید یاسین کی سنچری اور قیصر عباس کی ذمہ دارانہ بیٹنگ کی بدولت مقررہ اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 317رنز بنائے ۔ نوید یاسین نے 101رنز بنائے جبکہ قیصر عباس 91 پر آؤٹ ہوئے ...
مزید پڑھیں »بیسٹ آف تھری سیریز:شفاء انٹر نیشنل ہسپتال کرکٹ ٹیم کی جیت
شفاء انٹر نیشنل ہسپتال اسلام آباد نے دی گر یٹ بلا ئنیزراولپنڈی کو بیسٹ آف تھری سیریز کے فائنل میچ میں چار وکٹوں سے شکست دے کر بیسٹ آف تھری سیریز جیت لی۔ غوری کرکٹ گرائونڈ ایف الیون میں کھیلے گئے میچ میں دی گر یٹ بلا ئنیز کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ ...
مزید پڑھیں »ریفری سے بدتمیزی پر رومن رینز کو سزا
رومن رینز ڈبلیو ڈبلیو ای کے مقبول ترین ریسلرز میں سے ایک ہیں اور دنیا بھر میں ان کے کروڑوں پرستار ہیں، جن کے لیے بری خبر یہ ہے کہ انہیں کمپنی کی جانب سے ریفری سے بدتمیزی پر سزا دی گئی ہے۔ ڈبلیو ڈبلیو ای کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پیر کو منعقد ہونے والے شو را ...
مزید پڑھیں »کک نے ویوین رچرڈز کا ریکارڈ توڑ دیا
انگلش ٹیم کے اسٹار اوپننگ بیٹسمین ایلسٹر کُک نے میلبرن میں انفرادی طور پر بڑی ٹیسٹ اننگز کھیلنے کا سابق ویسٹ انڈین بلے باز ویوین رچرڈز کا 33 سالہ پرانا ریکارڈ توڑ ڈالا۔ کک نے کینگروز کے خلاف جاری چوتھے ایشز ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 244 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر کئی ریکارڈ بھی اپنے نام کر ...
مزید پڑھیں »حسن علی نے تمام بولرز کو پیچھے چھوڑ دیا
سال2017کی ون ڈے کرکٹ میں حسن علی نے تمام بولرز کو پیچھے چھوڑ دیا، نوجوان فاسٹ باؤلر نے 45شکار کیے اور سب سے زیادہ 3بار 5وکٹیں لینے کاکارنامہ بھی سرانجام دیا، بابر اعظم 4سنچریوں کے ساتھ روہت شرما اور ویرات کوہلی کے بعد تیسرے نمبر پر رہے،ٹیسٹ کرکٹ میں ناتھن لیون60وکٹوں، ویرات کوہلی اور اسٹیون اسمتھ 5،5 سنچریوں کے ساتھ ...
مزید پڑھیں »قومی کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ پہنچ گئی
آکلینڈ: قومی کرکٹ ٹیم 5ون ڈے اور3ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کھیلنے نیوزی لینڈ پہنچ گئی، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ایک روزہ سیریز کا باقاعدہ آغاز 6 جنوری کو ویلنگٹن میچ سے ہوگا جب کہ اس سے قبل 3 جنوری کو نیوزی لینڈ الیون اور گرین شرٹس کے درمیان پریکٹس میچ کھیلا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم ...
مزید پڑھیں »ون ڈے کی عالمی درجہ بندی،پاکستان کی چھٹی پوزیشن برقرار
سال کی اختتامی ون ڈے رینکنگ میں بھی دنیا بھر کے بولرز پر حسن علی کا راج برقرار رہا ،بیٹسمینوں میں بابراعظم چوتھے اور آل راؤنڈرز میں محمد حفیظ ٹاپ پر رہے۔ٹیم رینکنگ میں121پوائنٹس کیساتھ جنوبی افریقہ نمبر ون پوزیشن پر برقرار ہے جبکہ بھارت دوسرے نمبر پر براجمان ہے،پاکستان 99 پوائنٹس کے ساتھ بدستور چھٹی پوزیشن سنبھالے ہوئے ہے۔تفصیلات ...
مزید پڑھیں »قائداعظم گیمز:پنجاب دستے کے میڈلز کی تعداد 138ہوگئی
اسلام آباد: دوسری بین الصوبائی قائداعظم گیمز 2017ء کے چوتھے روز بھی سپورٹس بورڈ پنجاب کے کھلاڑی چھائے رہے، شام 5بجے تک کے نتائج کے مطابق سپورٹس بورڈ پنجاب نے مختلف گیمز میں مزید47میڈلز جیت لئے ہیں جن میں 24گولڈ، 13سلور اور 10براؤنز میڈلز شامل ہیں، اس طرح مجموعی طور پر سپورٹس بورڈ پنجاب دوسری بین الصوبائی قائداعظم گیمز 2017میں138میڈلز ...
مزید پڑھیں »