سپورٹس بورڈ پنجاب کی جانب سے قائم کی گئی پہلی لان ٹینس اکیڈیمی کا افتتاح صوبائی وزیرکھیل پنجاب جہانگیرخانزادہ اور سیکرٹری سپورٹس پنجاب محمد عامرجان 3جنوری کو کریںگے، نشترپارک سپورٹس کمپلیکس میں سپورٹس بورڈپنجاب کی جانب سے سٹیٹ آف دی آرٹ ٹینس کورٹ تعمیر کیا گیا ہے جس میں سپورٹس بورڈپنجاب کی پہلی لان ٹینس اکیڈیمی قائم کی جارہی ہے جس میں ماہرکوچز کھلاڑیوں کو جدید خطوط پر تربیت دیں گے، اکیڈیمی کا افتتاح 3جنوری بروز بدھ سہ پہر 3بجے صوبائی وزیرکھیل پنجاب جہانگیرخانزادہ اور سیکرٹری سپورٹس پنجاب محمد عامر جان کریں گے۔