حسن سردار ٹیم کے منیجر و ہیڈکوچ مقرر

کراچی: سابق سینٹر فارورڈ حسن سردار کو ٹیم کا نیا منیجر اور ہیڈ کوچ مقرر کردیا گیا، وہ پہلے چیف سلیکٹر کے عہدے پر کام کررہے تھے۔

تفصیلات کے مطابق سابق کپتان ریحان بٹ اور محمد ثقلین کو بھی پاکستان ہاکی ٹیم کا کوچ مقرر کیا گیا ہے جبکہ سابق کپتان اصلاح الدین کو چیف سلیکٹر کی ذمہ داری سونپ دی گئی ہے۔

یہ تمام فیصلے اسلام آباد میں پی ایچ ایف کی کانگریس کے اجلاس میں ہوئے جس میں سابق اولمپئنز اور ایسوسی ایشن کے افراد بھی موجود تھے۔

چیف سلیکٹر اصلاح الدین کا کہنا ہے کہ میرٹ پر ٹیم تشکیل دی جائے گی، کوئی سفارش قبول نہیں کریں گے۔

 

تعارف: newseditor

error: Content is protected !!