پاکستانی باکسنگ لیجنڈ حسین شاہ اور برطانوی باکسر عامر خان ایک بار پھر آمنے سامنے

اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستانی باکسنگ لیجنڈ حسین شاہ اور برطانوی باکسر عامر خان ایک بار پھر آمنے سامنے56 سالہ اولمپک میڈلسٹ حسین شاہ نے 34 سالہ عامر خان کو فائٹ کا چیلنج کر دیا

حسین شاہ نے کہا کہ ہماری فائٹ ورلڈ باکسنگ لیجنڈز مائیک ٹائسن اور جوئے لوئیس کی فینٹسی فائٹ کی طرح ہوگی۔حسین شاہ نے ہار جیت کا فیصلہ صرف ناک آوٹ پر ہونے کی شرط بھی رکھ دی

حسین شاہ نے دعویٰ کیا کہ میں انشاء اللہ عامر خان کو ناک آوٹ کرونگا ۔۔مجھے باکسنگ چھوڑے لمبا عرصہ ہوگیا لیکن عامر خان اب بھی کھیل رہا ۔میں صرف 2 مہینے کے نوٹس پر عامر خان سے پاکستان میں کسی بھی جگہ فایٹ کے کئے تیار ہوں ۔

حسین شاہ پاکستان کی تاریخ کے واحد اولمپک میڈلسٹ باکسر ہیںحسین شاہ نے 1988 سیول اولمپکس میں پاکستان کے لئے میڈل جیتا تھابرطانوی باکسر عامر خان بھی اولمپک میڈلسٹ اور 2 بار کے عالمی چیمپئن ہیں

error: Content is protected !!